تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 322
322 امریکہ:۔لجنہ اماءاللہ امریکہ کی صدر محترمہ امتہ الحفیظ خلیل صاحبہ :- نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ڈیٹن میں لجنہ کے اجلاس باقاعدہ ہوتے رہے۔بہنیں تبلیغ کرتی اور چندہ دیتی رہیں اور لٹریچر کا مطالعہ بھی کرتی رہیں۔شگاگو : ہر ماہ با قاعدہ لجنہ کے دو اجلاس ہوتے رہے۔بچوں کا بھی ایک تربیتی اجلاس ہوا۔پٹس برگ:۔ہر ماہ دو اجلاس ہوتے ہیں۔سلائی کا کام بھی ہوتا رہا۔ڈیٹن کی مسجد کیلئے چندہ کے وعدے کئے گئے۔سینٹ لوئیس اور نیکس ٹاؤن میں لجنات کے اجلاس مہینے میں دوبار ہوتے رہے۔لے امریکہ میں احمدی بہنیں عدیم الفرصت ہونے کے باوجود اجلاسوں میں آتی رہیں۔عیدین، شادی بیاہ اور غیر ملکی معزز مہمانوں کی آمد پر پارٹیوں کا انتظام کرتی رہیں۔تبلیغ کرتی ہیں۔لٹریچر تقسیم کرتی ہیں چندوں میں بھی حصہ لیتی ہیں بچوں کے لئے علیحدہ کلاسز لگا کر انہیں چھوٹی چھوٹی احادیث یاد کراتی ہیں۔احمد یہ جماعتوں کی سالانہ کنونشن کے موقع پر ہر سال احمدی بہنوں کو خاص طور پر کھانا پکانے کے لئے بڑی محنت کرنا پڑتی ہے۔بسا اوقات رات کھانے پکانے میں گزر جاتی ہے۔گزشتہ تین سال سے کنونشن کے موقع پر اڑھائی گھنٹہ کا علیحدہ لجنہ کا اجلاس بھی ہوا جس میں تقاریر کے علاوہ آئندہ سال کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔بعض مخلص امریکن احمدی بہنوں کا تذکرہ:۔محتر مدامة الحفیظ خلیل صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ نے اپنے ایک مضمون میں لکھا:۔پٹس برگ کی سٹر علیہ شہید جماعت کی کواپریشن سیکرٹری ہیں۔اپنے گھر میں چھوٹی چھوٹی الفضل ۲۳ ستمبر ۱۹۵۲ء ص ۶ کالم ۱