تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 321
321 ہوتی رہیں۔جمعہ کے روز لجنہ کی کچھ نمبرات ہسپتال میں جا کر مریض بچوں میں مٹھائی تقسیم کرتیں۔سنگا پور :۔احمدی خواتین نے ہسپتال جا کر بچوں کو تعلیم دی۔اس وقت تک قریبا چھ سوا سباق دیئے جاچکے ہیں لے ہالینڈ :۔گڈ فرائی ڈے کے موقع پر ڈچ نومسلمہ بہن ناصرہ زمرمن نے اشتہارات تقسیم کرنے کے سلسلہ میں بہت اچھا کام کیا۔ایک پادری سے مختصر مباحثہ بھی کیا۔ایک صوفی خاتون ان سے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھتی رہیں۔سورۃ بقرہ کے پہلے دور کوع مع ترجمہ زبانی یاد کئے۔ہے محترمہ ناصرہ زمر من صاحبہ نے قبر سیح کا اشتہار تین ہزار کی تعداد میں لوگوں کے گھروں پر جا کر ان کے لیٹر بکس میں ڈالا۔اس کے نتیجہ میں کئی لوگ تحقیق حق کے لئے مشن ہاؤس میں آئے۔سے سیرت پیشوایان مذاہب کا جلسہ بھی منعقد ہوا جس میں ہماری اس نو مسلمہ بہن نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح حیات پر بڑی مؤثر اور ایمان افروز تقریر کی۔آخر میں انہوں نے یورپ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی بھی پڑھ کر سنائی۔ہے ہالینڈ کے دارالحکومت میں منعقدہ ایک جلسہ سیرت النبی میں بھی انہوں نے آنحضرت کے احسانات عورتوں پر “ کے موضوع پر تقریر کی۔۵ گولڈ کوسٹ (غانا):۔کماسی کے مقام پر لجنہ کا جلسہ ہوا۔جس میں محترمہ اہلیہ صاحبہ سعود احمد صاحب نے اور محترمہ اہلیہ صاحبہ ڈاکٹر سید سفیر الدین بشیر احمد صاحب مرحوم نے لجنہ کے مقاصد پر تقاریر کیں۔پھر لجنہ اماء اللہ کے قواعد وضوابط پڑھ کر سنائے گئے۔حاضرات نے حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت میں دعا کی درخواست بھجوائی۔1 الفضل ۲۰ مئی ۱۹۱۵۲ء ص ۵ کالم ۱ ۲ الفضل ۱۸ جون ۱۹۵۲ء ص ۶ کالم ۲ - ۱۳۴ الفضل ۲۶ جون ۱۹۵۲ء ص ۵ کالم ۴ ۱۴ الفضل ۳۰ / اکتوبر ۱۹۵۲ ء ص ۴ کالم ۳ ۱۵ الفضل ۱۸ دسمبر ۱۹۲ ء ص ۲ کالم ۲ ۶ مصباح اپریل ۱۹۵۲ ء ص ۳۵