تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 297 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 297

297 حضرت مرزا بشیر احمد صاحب لکھتے ہیں کہ:۔والدہ صاحبہ فرماتی تھیں کہ اور بھی بعض اوقات حضرت صاحب نے اشارہ کنایتاً مجھ پر ظاہر کیا کہ میں ایسے طریق پر کہ حضرت صاحب کا نام نہ آئے اپنی طرف سے کچھ مددکروں سو میں کر دیا کرتی تھی۔‘1 حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر آپ کا زبر دست ایمان آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذات اور آپ کے دعوئی پر کامل ایمان تھا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے محمدی بیگم کے اپنے نکاح میں آنے کی پیشگوئی فرمائی تو حضرت ام المومنین نے بار ہا اللہ تعالیٰ کے حضور رو رو کر دعا کی کہ یہ پیشگوئی پوری ہو۔حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی اس واقعہ کو اپنی کتاب سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام حصہ سوم میں درج کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:۔آپ نے بار ہا خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہا کہ گو میری زنانہ فطرت کراہت کرتی ہے مگر صدق دل اور شرح صدر سے چاہتی ہوں کہ خدا کے منہ کی باتیں پوری ہوں اور ان سے اسلام اور مسلمانوں کی عزت ہو اور جھوٹ کا زوال وابطال ہو۔“ بچوں کی وفات پر انتہائی صبر اور اللہ تعالیٰ پر کامل تو کل :۔۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو حضرت مسیح موعود نے وہ عظیم الشان پیشگوئی شائع فرمائی جو جماعت میں پیشگوئی مصلح موعود کے نام سے مشہور ہے اس اشتہار کے تیسرے مہینے آپ کے ہاں لڑکی پیدا ہوئی تو مخالفین نے شور مچادیا کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور ایک طوفان مخالفت کا آپ کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا اور بقول حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ دشمنوں میں ہنسی اور استہزاء کی ایک ایسی لہر اٹھی کہ جس نے ملک میں ایک زلزلہ پیدا کر دیا۔“ صاحبزادی عصمت جن کے متعلق حضرت اقدس کو الہام ہوا تھا كرم الجنّة دوحة الجنّة ٣ یعنی انگور کی جنتی بیل۔جنت کا بڑا درخت سیرت المہدی حصہ اول ص ۷ ۲ روایت نمبر ۴۰ ۲ سیرت مسیح موعود حصہ سوم ص ۳۷۴ مؤلفہ حضرت عرفانی کبیر صاحب تذکره طبع سوم ۱۷۳