تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 281
281 علاوه ۲۹ / تاریخ کو الگ اجلاس منعقد کیا جس میں محترمہ امۃ السلام صاحبہ اہلیہ محمد یونس صاحب استلم اور محترمہ مبارکہ قمر صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر بشیر احمد صاحب صدر لجنہ اماءاللہ قادیان نے تقاریر کیں۔انتظامات جلسہ سالانہ :۔حضرت سیدہ ام داؤ دصاحبہ ناظمہ جلسہ سالانہ کی نگرانی میں مندرجہ ذیل شعبوں میں کام ہوئے :۔ا۔نظامت ۲۔انسپکشن ۳ نگران شعبہ جات ۳ نگران وارڈ ۵۔نگران دفتر لجنہ مرکز یہ ۶۔انتظام سٹور انتظام روشنی ۸ - انتظام حفاظت و انکوائری ۹ طبی امدادها۔انتظام کارکنات اا۔انتظام مہمانان خاص ۱۲۔انتظام وعظ ۱۳۔انتظام احاطه مستورات ۱۴۔منتظمہ مکانات ۱۵- انتظام استقبال ۱۲- انتظام ملاقات ۱۷۔انتظام روٹی ۱۸۔انتظام سالن ۱۹۔انتظام آب رسانی ۲۰۔انتظام روشنی ۲۱۔انتظام صفائی۔مستورات کا کھانا اکٹھا مطلوبہ مقدار میں آتا تھا پھر منظمات کی نگرانی میں تقسیم ہوتا تھا۔اے نمائش دستکاری:۔اس سال بھی صنعتی نمائش کا انتظام کیا گیا۔مرکزی طور پر تیار شدہ سامان کے علاوہ ماڈل ٹاؤن لاہور، گوجرانوالہ، پشاور، ملتان شہر، ملتان چھاؤنی ، کراچی، کنری، کوئٹہ اور لاہور کی لجنات نے اس میں حصہ لیا۔رپورٹ مجلس شوری لجنہ اماءاللہ ۲۷ / دسمبر ۱۹۵۱ء:۔لجنہ اماءاللہ کی چھٹی مجلس شوری ۲۷ / دسمبر ۱۹۵۱ء نئے پختہ دفتر لجنہ اماءاللہ کے ہال میں منعقد ہوئی سب سے پہلے دفتر لجنہ میں ہال کے اندر پہلی دفعہ شوری منعقد کرنے کی خوشی میں شکرانہ کا ایک سجدہ بجالایا گیا۔اس شوری کی صدارت حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ رضی اللہ عنہا صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے کی اور مندرجہ ذیل ۴۳ لجنات کی نمائندگان کے علاوہ مرکزی عہدیداران بھی شامل ہوئیں :۔له الفضل ۴ رجنوری ۱۹۵۲ء ص ۵