تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 280 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 280

280 جماعت احمد یہ یاد گیر (حیدرآباد دکن ) کا جلسہ:۔احمدیہ جماعت احمد یہ یاد گیر کا باون واں سالانہ جلسہ بتاریخ ۱۸-۱۹ مارچ ۱۹۵۱ء بروز اتوار وسوموار بوقت تین بجے دن تالے بجے شام مسجد احمد یہ یاد گیر میں منعقد ہوا۔اس میں لجنہ اماءاللہ کی طرف سے دعوت نامہ چھپوا کر مستورات میں تقسیم کیا گیا۔اس مرتبہ مستورات پانچ صد کے قریب جلسہ میں آئیں۔محترمہ سلیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ مولوی محبوب علی صاحب حیدر آباد درس دیتی رہیں۔وقت کا اکثر حصہ مستورات میں تبلیغ میں صرف ہوا۔صبح اور شام قرآن کریم وحدیث کا درس ہوتا رہا۔ہر ہفتہ کو عورتیں گھر گھر یوم التبلیغ مناتی ہیں۔جلسه سالانه مستورات ۱۹۵۱ء:- احمدی مستورات کا جلسہ سالانہ حسب معمول ۲۶-۲۷-۲۸ دسمبر ۱۹۵۱ء کو منعقد ہوا۔حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی تقاریر مردانہ جلسہ گاہ سے سنی گئیں۔حضور نے چندہ مسجد ہالینڈ کی طرف عورتوں کو توجہ دلائی۔حضور کی تقاریر کے علاوہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب، حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب (خلیفتہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز ) محترم مولانا جلال الدین صاحب شمس مرحوم اور محترم چو ہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب بالقابہ کی تقاریر بھی مردانہ جلسہ گاہ سے سنی گئیں۔اس جلسہ پر حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالی نے اسلام میں عورت و مرد کا مقام“ کے موضوع پر محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ نے لیس للانسان الا ما سعی پر محترمہ امتہ المجید صاحبہ نے اسلامی حکومت میں عورت کے فرائض پر محترمہ سیدہ بشری بیگم صاحبہ نے دعا‘ پر محترمہ حمیدہ صابرہ صاحبہ نے صحابیات کے کارناموں پر ، عاجزہ نے اسلام میں خلافت کا مقام پر محتر مہ امۃ الرشید شوکت صاحبہ نے آنحضرت ﷺ کا سلوک اپنے خدام اور ماتحتوں سے اور محترمہ امۃ اللہ خورشید صاحبہ نے وصف صالحات“ کے موضوعات پر تقاریر فرمائیں اے 66 قادیان میں بھی اس سال ان تاریخوں میں جلسہ ہوا۔عورتوں نے مردانہ پروگرام سننے کے ے مصباح ماہ جنوری ۱۹۵۲ء ص ۳۰ تا ۳۲