تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 266 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 266

266 مکرمہ صادقہ رمضان صاحبه لیکچرار انگریزی مکرمہ سعیدہ احسن صاحبہ لیکچرار عربی مگر مد رشیده تسنیم صاحبه لیکچرار فارسی ۹ مکرمہ رضیه در دصاحبه لیکچرار د مینیات ۱۰۔مکرمہ مبارکہ انجم صاحبہ لیکچرار اردو ۱۱۔مکرمہ حمیده خلجی صاحبہ نگران سپورٹس ۱۲ مکرمہ صادقہ قمر صاحبہ لیکچرار سیاسیات عہد یداران لجنہ اماءاللہ مرکزیہ سے حضرت مصلح موعودؓ کا اہم خطاب :۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ۲۰ فروری کو شام چار بجے عارضی دفتر لجنہ اماءاللہ میں عہدیداران لجنہ مرکزیہ سے اہم خطاب فرمایا جس میں حضور نے فرمایا :۔ہر آدمی کچھ نہ کچھ سوچتا ہے تم بھی بعض باتوں کے متعلق سوچتی ہوگی۔سوال یہ ہے کہ تم نے کیا سوچا؟ لجنہ اماء اللہ کو قائم ہوئے اٹھائیس سال ہو گئے ہیں یا شائد اس سے زیادہ ایک سال اور ہو گیا ہو گا۔اٹھائیس سال کے عرصہ میں تم نے کیا کوشش کی اور اس بارے میں کیا سوچا۔سوائے اس کے کہ ایک بنی بنائی چیز تمہارے سامنے آگئی۔چندہ تو ایسی چیز ہے جس کا ہر ایک کو شوق ہے کہ لوگ دے رہے ہیں میں بھی دوں اور چندہ لینے کا شوق بھی ہوتا ہے۔چندہ جمع کرنا کوئی فن نہیں اصل چیز یہ ہے کہ تم کس قوم کی فرد ہو؟ اور تم نے کیا کام کرنا ہے؟ تم ایک مامور کی جماعت کی فرد ہو اور تم نے اسلام کو دنیا پر غالب کرنا ہے۔غالب کرنے کا سوال صدیوں میں نہیں ہوا کرتا۔اٹھائیس سال میں تم نے کیا کیا؟ امریکہ، افریقہ، انگلستان وغیرہ میں ہماری جماعتیں قائم ہیں تم نے کتنی جگہ پر لجنہ قائم کی اور پھر کیا سکیم بنائی کہ اتنے سال میں دنیا (روحانی طور پر فتح کرنی ہے۔تمہاری مثال تو ایسی ہے کہ آئے بیٹے اور باتیں کیں اور چلے گئے کسی قسم کا کام بھی بند نہیں کر رہی جو عقل کا کام ہو یا جنگ کا کام ہو۔" حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے کام کو بہتر بنانے کے لئے ارشاد فرمایا:۔سیکرٹری رکھو جو تعلیم یافتہ ہو، انگریزی جانتی ہو، انگریزی میں خط و کتابت کر سکے۔عربی جانتی ہو، عربی میں خط وکتابت کر سکے