تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 255
255 ۱۹۶۵ء بیگم فیروز خان نون ١٩٦٦ء ۱۹۶۷ء ١٩٦٨ء ١٩٦٩ء ۱۹۷۰ء ۱۹۷۱ء بیگم صدیقی ڈپٹی ڈائر یکٹرس ایجوکیشن بورڈلا ہور ڈاکٹر مسن صدیقی پرنسپل کالج آف ہوم اکنامکس حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ مدظلہا العالی محترمہ بیگم صاحبہ صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب حضرت بیگم صاحبہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز حضرت خلیفہ ایسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز کا اہم خطاب :۔العزیز ۱۹۶۸ء میں تقسیم اسناد کی تقریب سر حضرت خلیفہ امسیح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر اعتز بز نے پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: پہلی بات جس کے متعلق میں کچھ کہنا چاہتا ہوں وہ نتائج کے خوشکن ہونے کے متعلق ہے۔نتائج خدا کے فضل سے بہت اچھے ہیں۔لیکن نتائج اس سے بھی اچھے ہو سکتے ہیں۔عمل کے مختلف میدان ہیں، بعض میدان عورتوں کے ہیں اور بعض میدان مردوں کے ہیں، اور بعض میدان عورتوں اور مردوں کے سانجھے ہوتے ہیں۔سانجھے میدان میں مسلمان عورت نے کبھی مرد کے مقابلہ میں شکست کا اعتراف نہیں کیا۔شکست کھانا یا نہ کھانا اور بات ہے لیکن مسلمان عورت نے کبھی ہتھیار نہیں ڈالے اور ہمیشہ عورتیں ایسے میدانوں میں مردوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔۔۔پس ہمیشہ یہ کوشش کرنی چاہیئے کہ آپ مردوں سے بھی اور دوسری مد مقابل لڑکیوں سے بھی آگے بڑھیں۔اسی جدو جہد کو قائم رکھنا اور اس احساس کو بیدا ر رکھنا بڑا ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کے اچھے نتائج آپ کے لئے اور اس ادارہ کے لئے مبارک کرے اور آپ کے بعد آنے والیوں کو بھی توفیق دے کہ وہ اس سے بھی زیادہ اچھے نمبر لیں اور اس ادارہ کو توفیق دے کہ اس سے بھی زیادہ اچھے نتائج نکالے۔۔۔۔اس موقع پر میں آپ کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم نے بھی ایک کانووکیشن کا ذکر کیا ہے ایک یوم موعود کا اس نے ذکر کیا ہے۔“