تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 239 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 239

239 رسالہ ”النصرت :۔طلباء کی دبی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے جنوری ۱۹۶۳ء میں ایک رسالہ ”النصرت جاری کیا گیا تا کہ طالبات میں قلمی ذوق پیدا ہو۔یہ رسالہ دوحصوں انگریزی اور اردو پرمشتمل ہے۔”النصرت“ کے پہلے شمارے پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے ذیل کا پیغام بھجوایا۔محترمہ صدر صاحبہ بزم ادب جامعہ نصرت ربوہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ آپ کا خط موصول ہوا۔افسوس ہے کہ میں اس وقت بوجہ بیماری و کمزوری زیادہ نہیں لکھ سکتا دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جامعہ نصرت کے میگزین ”النصرت کو کامیاب اور بابرکت کرے اور طالبات اور جماعت کی خواتین کے لئے مفید اور مثمر ثمرات حسنہ بنائے۔النصرت نام بڑا مبارک ہے اس کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کئی بشارتیں وابستہ ہیں۔جامعہ نصرت کی طالبات کو چاہیئے کہ اس میگزین کی ترقی میں خوب ذوق و شوق سے دلچسپی لیں اور اسے نہ صرف اپنے علم کی ترقی کا ذریعہ بنائیں بلکہ لوگوں کے لئے بھی دلچسپ اور مفید اور کار آمد مواد مہیا کریں۔خواتین کے لئے کام کا میدان بڑا وسیع ہے۔گذشتہ زمانہ میں بعض مسلمان خواتین نے عظیم الشان کارنامے سرانجام دیئے ہیں۔پس جامعہ نصرت کی طالبات اور اساتذہ کو بھی اس رسالے میں خاص دلچسپی لے کر اور اسے ترقی دے کر اسلام اور احمدیت اور اپنے ادارے کی بہترین خدمت بجالانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔صحابہ کی بعض عورتوں کی وہ شان تھی کہ وہ اپنی خدمات اور علمی کارناموں کی وجہ سے کئی مردوں کو مات کرتی الله تھیں۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی عمر آنحضرت ﷺ کی زندگی میں بہت چھوٹی تھی مگر پھر بھی ان کے علمی کمال کا یہ عالم تھا کہ ایک دفعہ ان کے متعلق آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ نصف دین عائشہ صدیقہ سے سیکھو اس بات میں ذرہ بھر بھی شبہ نہیں کہ قومی اور جماعت کی ترقی میں مستورات بڑا حصہ لے سکتی ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی اس کوشش کو کامیاب کرے اور پروان چڑھائے۔آمین فقط والسلام خاکسار مرزا بشیر احمد ۱۲۲/۱/۶۳ لے رسالہ النصرت جلد نمبر ا شماره ۱ جنوری ۱۹۶۳ء ص ۲۰