تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 238
238 جامعہ نصرت کی سالانہ کھیلوں کا افتتاح:۔اگر چه ابتداء ہی سے کالج میں سالانہ کھیلیں منعقد ہوتی رہیں لیکن ان کا ریکارڈ نہ رکھا جاسکا۔۲۶ فروری ۱۹۶۰ء میں پہلی مرتبہ اہتمام کے ساتھ سالانہ سپورٹس ڈے منایا گیا جس کا افتتاح حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ ڈائریکٹرس جامعہ نصرت نے فرمایا۔اختتام پر آپ ہی نے انعامات بھی تقسیم فرمائے۔۱۹۶۱ء میں حضرت سیدہ ممدوحہ ہی نے رسم افتتاح سرانجام دی۔۱۹۶۲ء میں بیگم آغا صاحب کمشنر سرگودھا نے افتتاح فرمایا۔۱۹۶۳ء میں بیگم انو راطیف صاحب ڈ پٹی کمشنر سرگودھانے افتتاح فرمایا۔۱۹۶۴ء میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہا ( ڈائریکٹرس جامعہ نصرت ) نے افتتاح فرمایا اس میں بیگم صابرہ اعظم صاحبہ انسپکٹرس نے فزیکل انسپکشن کے لئے از راہ نوازش شرکت کی اور انعامات تقسیم کئے۔۱۹۶۵ء میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہا نے رسم افتتاح سرانجام دی۔اختتام پر محترمہ بیگم صاحبہ صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب نے انعامات تقسیم فرمائے۔۱۹۶۶ء میں مسٹر رضیہ اعظم علی بیگ صاحب نے رسم افتتاح سرانجام دی اور محترمہ صاحبزادی امتہ المتین صاحبہ نے انعامات تقسیم فرمائے۔۱۹۶۷ء،۱۹۶۸ء اور ۱۹۶۹ء میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے رسم افتتاح سرانجام دی اور انعامات تقسیم فرمائے۔۱۹۷۰ء میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے افتتاح فرمایا اور حضرت سید ہ منصورہ بیگم صاحبہ حرم حضرت خلیفہ اصبح الثالث ایدہ اللہ تعالیٰ نے انعامات تقسیم فرمائے۔۱۹۷۱ء میں مسز رضیہ اعظم علی بیگ ڈائریکٹرس فزیکل ایجوکیشن نے رسم افتتاح سرانجام دی اور انعامات تقسیم فرمائے۔