تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 210
210 ایجنڈا مجلس مشاورت جماعت احمدیہ پر غور :۔مارچ کو مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے جماعت احمدیہ کی مجلس مشاورت کے ایجنڈا پر غور کیا اور اپنی آراء اور مشورہ سے اپنے نمائندہ ) مکرم میاں غلام محمد صاحب اختر ) کو اطلاع دی تا کہ مجلس مشاورت پر وہ لجنہ کا مشورہ پیش کر سکیں۔اے ی مجلس مشاورت نصرت گرلز ہائی سکول میں منعقد ہوئی تھی۔تقاریر کی مشق کے لئے ایک کمیٹی :- لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے یہ محسوس کیا کہ لجنہ کی مہرات کو اور بالخصوص مرکزی عہدیداران کو تقاریر کرانے کی زیادہ سے زیادہ مشق ہونی چاہیئے تا کہ وہ لجنہ کی تنظیم کو مضبوط کر سکیں اور احمدی خواتین کی تعلیم وتربیت کی جو اہم ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے اسے پوری طرح نبھا سکیں۔اس غرض سے ۳ فروری ۱۹۵۰ء کو ایک کمیٹی مقرر کی گئی جس کے ممبر یہ تھے:۔(۱) حضرت سیّدہ اُم داؤد صاحبہ مرحومه (۲) حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالی (۳) محترمہ صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ (۴) محترمہ حمیده صابرہ صاحبہ (۵) محترمه استانی میمونه صوفیه صاحبه (۶) محترمه سیده نصیر بیگم صاحبہ (۷) محترمه سعیده صاحبہ سیکرٹری حلقہ نمبر (۸) محترمہ صفیہ ثاقب صاحبہ اہلیہ مولوی محمد صدیق صاحب انچارج خلافت لائبریری (۹) محترمہ صاحبزادی امتہ النصیر بیگم صاحبه (۱۰) محتر مہ امتۃ الرشید شوکت صاحبه (۱۱) محترمہ مبارکہ صاحبہ اہلیہ قریشی محمد افضل صاحب سیکرٹری حلقہ نمبر ۲ (۱۲) محترمہ رشیدہ بیگم صاحبه حلقه ب (۱۳) محترمه امۃ الرحمن طیبہ صاحبہ ٹیچر نصرت گرلز ہائی سکول (۱۴) عاجزہ امتہ اللطیف ۲ لجنہ اماءاللہ لاہور کی مساعی:۔لاہور کے تمام حلقوں میں رمضان المبارک میں با قاعدگی کے ساتھ قرآن کریم کا درس ہوتا رہا۔بعض حلقوں میں نماز عصر با جماعت ہوتی رہی۔سے ا رجسٹر کارروائی لجنہ اماءاللہ مرکزیہ ہے رجسٹر کار روائی لجنہ اماءاللہ مرکزیہ سے الفضل ۱۶ اگست ۱۹۵۰ء صفحه ۶