تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 203 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 203

203 لجنہ اماء اللہ کے ہر پندرھویں دن اجلاس ہوئے جن میں خدمت خلق اور آپس میں تعلقات مضبوط کرنے کی اہمیت کو واضح اور زیر عمل لایا گیا ہے انگلستان :- (۱) ۱۷ار فروری کو لجنہ اماءاللہ لنڈن کا ماہانہ جلسہ منعقد ہوا جس میں محترم چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ امام مسجد لنڈن نے تقریر فرمائی۔تقریر کے بعد حضرت عیسی علیہ السلام کی حیثیت از روئے قرآن مجید کے موضوع پر تبادلہ خیالات ہوتا رہا ہے (۲) ۱۹ مارچ کو لجنہ کی ماہانہ میٹنگ ہوئی۔ایک احمدی نومسلمہ محترمہ جنت ویلز صاحبہ نے اسلام کی تعلیم کے موضوع پر تقریر کی۔مسز رمضان صاحبہ (سیکرٹری تعلیم) نے انگریزی تفسیر القرآن میں سے درس دیا۔مسز عارف نعیم صاحبہ نے قرآن مجید کا ترجمہ کیا۔(۳) ار جون کو مسجد احمد یہ لندن میں محترمہ کلثوم با جوه صاحبہ بیگم چو ہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ کو الوداعی دعوت دی گئی جو ماہ جولائی میں پاکستان واپس آ رہی تھیں۔ان کی سرگرمیوں کو سراہا گیا۔جو موصوفہ نے مسلمان خواتین کے لئے انجام دیں سے محترمہ کلثوم باجوہ صاحبہ ۱۶ار اگست کور بوہ پاکستان پہنچیں۔لجنہ اماءاللہ نے آپ کا استقبال کیا ہے۔۹ نومبر کے ایک جلسہ میں آپ نے اپنے تاثرات بیان کئے۔قادیان کا جلسہ سالانہ :۔ماہ دسمبر کی ۲۶۔۲۷-۲۸ تاریخوں کو قادیان میں جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔اس جلسہ کو یہ خصوصیت حاصل تھی کہ پارٹیشن کے بعد پہلی مرتبہ ہندوستان اور پاکستان کی متعد د احمدی خواتین کو بھی اس میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔مردانہ جلسہ گاہ کے ملحق حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کے مکان میں عورتوں کے بیٹھنے کا انتظام تھا۔جہاں لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ سے جملہ تقاریر سنی گئیں اس کے علاوہ مستورات کو اس موقع پر قادیان کے مقامات مقدسہ کی زیارت کرنے اور خصوصی دعائیں کرنے کا بھی موقع ملا۔۵ الفضل ۱۷ار دسمبر ۱۹۵۰ ء ص ۳ کالم ۴ الفضل ۱۴ اپریل ۱۹۵۰، ص ۴ الفضل ۱۴ جون ۱۹۵۰ء ص ۲ ۴ الفضل ۲۲ اگست ۱۹۵۰ء ص ۶ ۵ الفضل ۲ ، ۷ جنوری ۱۹۵۱ء ص ۲۰۶