تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 154 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 154

154 اس زمین کے خریدے جانے پر حافظ قدرت اللہ صاحب نے مندرجہ ذیل خط ہالینڈ کے اخبارات سوسائٹیوں اور اداروں کو ارسال کیا۔ہم اس خط کے ذریعہ آپ کو یہ خبر دیتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں کہ ہالینڈ کی مسجد کے لئے زیر تجویز قطعہ زمین کا سودا مکمل ہو چکا ہے۔اللہ تعالی کے فضل سے یہ مسجد ہالینڈ میں پہلی مسجد ہوگی جو کہ ہیگ میں تعمیر کی جائے گی۔اس مسجد کی تعمیر جماعت احمدیہ ( جو اکناف عالم میں پھیلی ہوئی ہے ) کے نام حضرت مرزا بشیر (جو الدین محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی کی زیر ہدایات ہوگی۔اس وقت جماعت احمدیہ کے مشن قریباً دنیا کے تمام ممالک میں قائم ہیں اور کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں۔اس وقت جماعت احمد یہ بیرونی ممالک میں جو مساجد تعمیر کروا چکی ہے ان میں سے لنڈن اور واشنگٹن کی مساجد قابلِ ذکر ہیں۔احباب کی دلچسپی کے لئے یہ ذکر کرنا بھی مناسب ہوگا کہ امریکہ کی مسجد کے لئے مرد چندہ دیں گے اور ہالینڈ کی مسجد کے لئے عورتیں۔جماعت احمدیہ (جس کا موجودہ مرکز ربوہ پاکستان ہے ) کی بنیاد حضرت احمد علیہ السلام کے ذریعہ رکھی گئی۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے موجودہ زمانہ میں دنیا کی راہنمائی کے لئے مبعوث فرمایا تھا۔ہماری خواہش صرف مسلمانوں میں ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان اتحاد، محبت اور دوستی پیدا کرنا ہے۔لہذا ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مسجد ہالینڈ یہاں کے رہنے والوں اور تمام دُنیائے اسلام کے رہنے والوں کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات پیدا کرنے کا موجب ہو۔اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں کو نوازے اور اس کی رضا کا موجب ہوں۔احباب کرام دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس مسجد کی تعمیل کی توفیق بخشے اور اسے بہتوں کی ہدایت کا موجب بنائے۔آمین۔مسجد ہالینڈ کی تحریک کے دس ماہ گزرنے پر ماہ دسمبر میں محترمہ جنرل سیکرٹری صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ اس وقت تک ۳۰ ہزار روپے چندہ جمع ہوا ہے ہے جلسہ سالانہ ۱۹۵۰ء کے موقع پر ۲۷۔دسمبر کو حضرت مصلح موعودؓ نے مردانہ جلسہ گاہ میں تقریر ا الفضل ۳ اگست ۱۹۵۰ء صفحه ۲ ۲ مصباح ماہ دسمبر ۱۹۵۰ء صفحه ۴۱