تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 149 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 149

149 اس سال کا تیسرا اہم واقعہ ہجرت کے بعد ربوہ سے مستورات کے ماہنامہ رسالہ مصباح کا احیاء ہے جو خدا کے فضل سے اب تک کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔یہ پہلا رسالہ ہے جور بوہ سے شائع ہونے لگا۔باقی تمام اخبارات و رسائل بعد میں یہاں سے شائع ہونے لگے ہیں۔عہد یداران ۱۹۵۰ حضرت سیّدہ ام ناصر صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ حضرت سیدہ اُم داؤ د صاحبہ نائبه صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہا جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ مرکزیہ حضرت سیّدہ ام وسیم صاحبہ ماہانہ جلسوں کی نگران حضرت سیدہ مہر آیا صاحبہ مدظلہا سیکرٹری خدمت خلق محترمه سیده امته الباسط بیگم صاحبه سیکرٹری تربیت واصلاح محترمه سیده محمودہ بیگم صاحبه سیکرٹری تعلیم محترمہ صفیہ ثاقب صاحبه نائبہ سیکرٹری تعلیم محترمه استانی میمونه صوفیه صاحبه سیکرٹری شعبه مال محترمه استانی حمیده صابرہ صاحبہ نائبہ سیکرٹری شعبه مال محترمہ امتہ اللہ خورشید صاحبہ مدیرہ رسالہ مصباح محترمہ امته الرشید شوکت صاحبه سیکرٹری تبلیغ محتر مہ امته الرحمن مومن جی صاحبہ نائبہ سیکرٹری تبلیغ محترمہ امته اللطیف صاحبه سیکرٹری ناصرات الاحمدیہ مسجد مبارک بیگ (ہالینڈ): اسلام کا عالمگیر غلبہ آخری زمانہ میں حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں مقد رتھا اور اس غلبہ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بہت سی بشارتیں دی گئی تھیں۔سب سے بڑا مقابلہ اسلام کا آپ