تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 148
148 ۱۹۵۰ء لجنہ اماءاللہ کا اٹھائیسواں سال تعمیر مسجد مُبارک ہالینڈ کے لئے چندہ کی تحریک۔دفتر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کا سنگ بنیاد ● ربوہ سے ماہنامہ مصباح کا اجراء امتہ الحی لائبریری کا احیاء کاروان لجنہ اماءاللہ اپنی ستائیس منزلیں پوری کر کے ایک نئی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔یہ سال لجنہ اماءاللہ کی تاریخ میں کئی لحاظ سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔اس سال حضرت مصلح موعودؓ نے ایک بار پھر احمدی مستورات کو یورپ میں ایک مسجد اپنے چندوں سے بنانے کی تحریک فرما کر عظیم الشان احسان فرمایا۔الحمد للہ یہ مسجد مکمل ہو چکی ہے جو ہیگ (ہالینڈ) میں احمدی مستورات کی قربانیوں کی زندہ مثال ہے۔اس سال کا دوسرا اہم واقعہ ربوہ میں دفتر لجنہ اماءاللہ کی بنیاد کا رکھا جانا ہے جس سے لجنہ کی تاریخ کا ایک نیا باب شروع ہوتا ہے۔تقسیم ملک کے وقت سخت نا مساعد حالات میں سے احمد یہ جماعت کو گزرنا پڑا مگر اس کے باوجود ہجرت کے قریباً تین سال بعد ہی احمدی مستورات کو ربوہ میں اپنا دفتر بنانے کی توفیق مل گئی۔اس فضل الہی کو دیکھ کر ایک طرف تو ہمارے دل اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور ہو جاتے ہیں اور دوسری طرف حضرت فضل عمر کے احسانات کو یا دکر کے آپ کی بلندی درجات کے لئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں جن کی قدم قدم پر راہنمائی اور ہدایت کے ماتحت لجنہ اماءاللہ کو اپنا دفتر بنانے کی توفیق ملی۔