تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 125 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 125

125 جماعت احمد یہ لاہور نے اس کا افتتاح فرمایا۔کئی ایک مقامی احباب اور احمدی بہنوں نے اس کی مالی امداد اور اس کے قیام کی جد و جہد میں حصہ لیا مگر افسوس ہے کہ بعد میں بعض نامساعد حالات کی وجہ سے یہ سکول جلد ہی بند کرنا پڑا۔لجنہ اماءاللہ لاہور اس کے دوبارہ اجراء کے لئے کوشاں ہے۔دوسری تعلیم القرآن کلاس بابت ۱۹۴۹ء رمضان المبارک ربوه: اس سال تعلیم القرآن کلاس ربوہ میں لگائی گئی اور کلاس کی پڑھائی ۲۔رمضان المبارک کو شروع ہو کر ۲۷۔رمضان المبارک کو ختم ہو گئی۔نصاب مندرجہ ذیل تھا:۔قرآن مجید عربی دو پارے مع تفسیر درجات الادب۔ابتدائی گرائمر۔معمولی بول چال سیرت و تاریخ سیرت حضرت مسیح موعود۔ابتدائی حصہ سلسلہ احمدیہ مندرجہ ذیل مسائل پر نوٹ اجراء نبوت ختم نبوت، صداقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پیشگوئیوں کے متعلق کچھ بنیادی اصول۔حدیث عمدۃ الاحکام۔نبراس المومنین۔مسائلِ حدیث پر نوٹ فقہ احمد یہ۔فتادی احمدیہ کے مختصر نوٹ عید کے ایک دن بعد امتحان شروع ہوا اور پانچ دن میں ختم ہو گیا۔۴۔اگست ۱۹۴۹ء کو چھٹے روز نتیجہ نکال دیا گیا ۵- اگست ۱۹۴۹ء کو طالبات واپس چلی گئیں۔اسا تذات تعلیم القرآن کلاس اساتذار محترمہ ہیڈ مسٹریس صاحبہ نصرت گرلز سکول محترمہ امته الرشید شوکت صاحبہ اہلیہ محترم ملک سیف الرحمن صاحب محترمه محمدی بیگم صاحبہ مولوی فاضل محترمہ امتہ المجید صاحبہ بنت چوہدری وزیر محمد صاحب عاجزه امته اللطیف رہائش کی نگرانی و انتظام محترمہ سیدہ نصیرہ بیگم صاحبہ اور محترمہ بیگم صاحبہ مرزا منور احمد صاحب کے