تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 124 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 124

124 لاہور میں زنانہ سکول قائم کرنے کی تحریک : حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ تعالی عنہ نے ۶۔مئی ۱۹۴۹ء کومسجد احمد یہ لا ہور میں خطبہ دیتے ہوئے وہاں کی جماعت کو لاہور میں مردانہ اور زنانہ ہائی سکول قائم کرنے کی طرف توجہ دلائی۔حضور نے فرمایا، لاہور کی جماعت کی مستورات کی طرف سے عرصہ سے مجھے یہ شکایت آرہی ہے اور میرے خیال میں وہ نہایت ہی معقول ہے کہ یہاں لاہور میں جماعت کی لڑکیوں کی تعلیم کا کوئی انتظام نہیں جس کی وجہ سے یا تو وہ صحیح تعلیم کے نہ ہونے کی وجہ سے جاہل اور ان پڑھ رہتی ہیں یا دوسرے سکولوں میں جا کر دوسرے لوگوں کے خیالات سے متاثر ہو جاتی ہیں۔اور بجائے اس کے کہ وہ اپنے بھائیوں کے دین کی حفاظت کریں اور اس کے اندر رخنہ پیدا کرنے والے سامان کو دور کریں وہ اس میں اور بھی محمد ہو جاتی ہیں اور انہیں صحیح راستہ سے ہٹا دیتی ہیں۔میں جماعت کو کئی سال سے اس طرف توجہ دلا رہا ہوں۔میرے نزدیک لاہور کی جماعت کی حیثیت کے لحاظ سے یہ ضروری ہے کہ اس کے زنانہ اور مردانہ دونوں ہائی سکول اپنے ہوں۔۔۔اور ابھی تو ہائی سکول کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا صرف ایک زنانہ مڈل سکول ہی کا سوال ہے تا جماعت کی لڑکیاں قرآن کریم ختم کرسکیں اور ان کی ایک حد تک دینی تربیت ہو سکے۔۔۔جماعت کی عورتوں کا یہ مطالبہ ہے۔اگر جماعت کا ایک اپناز نا نہ سکول نہ ہو تو وہ اپنی لڑکیوں کی صحیح پرورش نہیں کر سکتیں ان کا یہ کہنا بجا ہے کہ یہ ایسا زمانہ ہے کہ بچیاں ہم سے زیادہ پڑھی ہوئی ہوتی ہیں اور ہم طاقت نہیں رکھتیں کہ انہیں دین کی طرف مائل کر سکیں۔اگر ہمارا اپنا سکول ہو تو نہ صرف وہ خود دین پر قائم رہیں گی بلکہ ہمیں بھی دین سکھائیں گی۔جس گھر میں عورتوں میں دین چلا جاتا ہے اس کے مردوں کی مجال نہیں ہوتی کہ وہ دین سے غفلت برتیں۔عورت وہ جنس ہے جسے بظاہر محکوم اور غلام کہا جاتا ہے لیکن دراصل وہ حاکم اور مالک ہوتی ہے۔۔۔اگر عورتوں میں دینی تعلیم آ جائے تو اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ مردوں کو بھی دین کی طرف کھینچ کر لے آئیں گی لے حضور کے اس ارشاد کی تعمیل عرصہ تک نہ ہو سکی۔بالآخر ۱۹۶۵ء میں لجنہ اماءاللہ لا ہور ایک مقامی مخیر احمدی مکرم سمیع اللہ صاحب مالک شفاء میڈیکو کے تعاون سے دارالذکر لاہور میں ایک زنانہ ٹڈل سکول کھولنے میں کامیاب ہو گئی۔۲۳۔اپریل ۱۹۶۵ء کو محترم چوہدری محمد اسد اللہ خاں صاحب امیر ا الفضل ۲۱ اگست ۱۹۴۹ء صفحریه