تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 123
123 ۴۲ محتر مہ امته الحکیم صاحبہ ۴۳ محترمہ امتہ القیوم معتبر صاحبه ۴۴- محترمہ ناصرہ بیگم صاحبہ بنت محترم مولوی عطاء محمد صاحب ۴۵- محترمه بشری بیگم صاحبه ۴۶ محترمہ امته النصیر صاحبه قاری ۴۷۔محترمہ رحمت بیگم صاحبہ بنت محترم میاں محمد یعقوب صاحب رمضان المبارک میں درس القرآن: سیکرٹری ناصرات الاحمدیہ ابتدائی ایام میں ربوہ میں ایک کچی مسجد بنائی گئی تھی جو ایک بیرک اور صحن پر مشتمل تھی۔جب ماہ رمضان المبارک آیا تو اس میں قرآن مجید کا درس شروع ہو گیا جس سے مستورات نے بھی فائدہ اُٹھایا۔رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مردوں کے علاوہ چند عورتیں بھی اس مسجد میں اعتکاف بیٹھیں۔لجنہ اماءاللہ کے زیر انتظام ماڈل ٹاؤن اور لاہور کے کئی حلقوں کے علاوہ بہت سے دیگر مقامات پر بھی قرآن مجید کا درس ہوائے ان دنوں لجنہ ماڈل ٹاؤن کی صدر محترمہ عزیزہ رضیہ بیگم صاحبہ مرحومہ اہلیہ محترم مرزا گل محمد صاحب تھیں جو لجنہ اماءاللہ کی ابتدائی چودہ ممبرات میں سے تھیں۔ہجرت کے بعد آپ کا قیام ایک عرصہ تک ماڈل ٹاؤن لاہور میں رہا۔بعد ازاں آپ ربوہ آگئیں اور یہیں وفات پائی۔یوم آزادی کی تقریبات: ۱۴۔اگست ۱۹۴۹ء کو یوم آزادی کی تقریب پر ربوہ میں ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں پاکستان کے استحکام کے لئے اجتماعی دعا کی گئی اور تقریریں ہوئیں۔بچیوں کی کھیلیں ہوئیں اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔اس تقریب کو بارونق اور کامیاب بنانے میں حضرت سیدہ اُمم داؤد صاحبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سے له الفضل ۲۸۔جولائی ۱۹۴۹ء صفحہ ۵ الفضل ۱۷۔اگست ۱۹۴۹ء صفحه ۲ الفضل ۲۷۔جولائی ۱۹۴۹ ، صفحہ ۵ کالم نمبر۴