تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 490
490 اللہ تعالیٰ کراچی کی لجنہ اماء اللہ کی سب کارکنات کو احسن طریق پر کام کرنے کا موقع دے۔آمین ثم آمین۔والسلام خاکسار مریم صدیقہ جنرل سکرٹری لجنہ اماءاللہ ۵۷ - ۳ - ۳ کراچی معتکف خواتین:۔اس سال مسجد مبارک میں تمہیں خواتین معتکف ہوئیں لے چونکہ ان کا انتظام حضور رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لجنہ اماء اللہ کے سپر دفرمایا تھا اس لئے لجنہ یہ خدمت سرانجام دیتی رہی۔محترمہ بھا بھی زینب مرحومہ، محتر مہ رقیہ بیگم صاحبہ اہلیہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب ، محترمہ نذیر بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مولوی عبدالرحمن صاحب انور اور امۃ الوہاب صاحبہ اہلیہ عبداللطیف صاحب کو سالہا سال تک لجنہ مرکزیہ کی زیر ہدایت انتظام میں حصہ لینے کی توفیق ملی۔۔مصباح کا کشیدہ کاری نمبر:- اس سال مصباح کا کشیدہ کاری نمبر شائع ہوا جونو مبر و دسمبر کے پر چوں پر مشتمل تھا۔یہ نمبر کلیۂ ایم صادقہ میر صاحبہ آف گوجرانوالہ نے ترتیب دیا اور بہت پسند کیا گیا ہے جلسہ سالانہ ۱۹۵۷ء:- احمدی خواتین کا جلسہ سالانہ حسب معمول اس دفعہ بھی ۲۶۔۲۷۔۲۸ رفت / دسمبر کومنعقد ہوا۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ اور بعض دیگر بزرگان سلسلہ کی تقاریر مردانہ جلسہ گاہ سے سنی گئیں۔زنانہ جلسہ گاہ کے مختلف اجلاسوں میں مندرجہ ذیل بہنوں نے صدارت کے فرائض سرانجام دیئے:۔ا الفضل ۲۵۔اپریل ۱۹۵۷ء مصباح کشیدہ کاری نمبر نومبر۔دسمبر ۱۹۵۷ء صفحه ا