تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 489 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 489

489 خصوصی تقریب منعقد کی۔محترمہ جنرل سکرٹری صاحبہ نے لجنہ اماءاللہ کے حسابات اور ریکارڈ کا معائنہ کر کے مندرجہ ذیل نوٹ لجنہ اماءاللہ کراچی کے رجسٹر پر تحریر کیا:۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح موعود ھوالناصر قریباً ڈیڑھ سال کے بعد کراچی کی لجنہ اماءاللہ کے معائنہ کا موقعہ ملا ہے۔گومیرے پاس اتنا وقت نہ تھا کہ میں ان کی رپورٹوں کے ریکارڈ اور رجسٹر وغیرہ دیکھتی لیکن ان کے جلسہ میں حاضر ہونے کا موقعہ ملا اور مجھے اس امر سے بہت خوشی ہوئی ہے کہ کراچی کی لجنہ اماءاللہ کا کام یقیناً پہلے سے زیادہ اچھا ہے اور لجنہ اماءاللہ کی مبرات کے دلوں میں اپنی لجنہ کو ترقی دینے کا جذبہ موجزن ہے۔اگر سب بہنوں میں ایسی ہی امنگ رہی اور عزم صمیم کے ساتھ انہوں نے کام کیا تو یقیناً یہاں کی لجنہ اماء اللہ بہترین کام کرنے والی لجنہ قرار دی جاسکے گی مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات سے ہوئی ہے کہ کراچی کی قریباً سب تعلیم یافتہ نمبرات لجنہ اماءاللہ کراچی کی روح رواں ہیں جبکہ دوسری لجنات میں یہ شکایت پائی جاتی ہے کہ تعلیم یافتہ بہنیں کاموں میں کم حصہ لیتی ہیں۔کالج سٹوڈنٹس کو کارآمد بنانے کے لئے انہوں نے بینگ وومن احمد یہ ایسوسی ایشن کا قیام کیا ہے۔مجھے امید ہے کہ یہ ایسوسی ایشن اپنی ممبرات کو نہایت کارآمد وجود بنا کر لجنہ اماءاللہ کے کارکنوں میں اضافہ کرے گی۔اللہ تعالیٰ انہیں توفیق دے۔کراچی کی لجنہ اماءاللہ کو نصیحت کرتی ہوں کہ خدمت خلق کے کاموں میں بہت حصہ لیں۔اس سال اجتماع کے موقعہ پر لجنہ اماءاللہ کراچی نے ربوہ کی غریب عورتوں کے لئے بارہ رضائیاں بھجوائی تھیں۔فجزاکم اللہ احسن الجزاء خدمت خلق کا کام بلا امتیاز مذہب و ملت کرنا چاہیئے۔کراچی میں رہتے ہوئے آپ کے لئے خدمت خلق کا بہت موقع ہے۔اس طرح خدمت خلق کریں کہ لوگوں کو پتہ لگ جائے کہ خدمت خلق کا بے غرض جذ بہ جواحد یہ جماعت میں پایا جاتا ہے وہ اور کسی میں نہیں پایا جاتا۔جیسا کہ میں نے اپنی تقریر میں کہا تھا۔یہاں میں یہ نصیحت کرتی ہوں کہ اپنے میں اعلیٰ اخلاق پیدا کریں اور آپ کا مجسم وجود اسلام کا نمونہ ہو۔