تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 272
272 مرزائیت کی تبلیغ کر رہی ہیں۔میں اپنی بہنوں سے عرض کروں گا کہ وہ اپنی نوع کی انسانیت کو اس فتنہ مرتد سے بچانے کے لئے منظم ہو کر کام کریں۔اظہار خوشنودی:۔امسال جماعت احمدیہ کی بنتیسویں مجلس مشاورت کے موقع پر آخری اجلاس میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا:۔اس سال کی مجلس کے انعقاد میں کسی قدر دقت کا سامنا کرنا پڑا ہے اگلے سال انشاء اللہ یہ دقت دور ہو جائے گی کیونکہ اس وقت تک لجنہ کا ہال تیار ہو جائے گا۔لجنہ اماءاللہ نے اس غرض سے ۲۷ ہزار و پیہ جمع کر لیا ہے۔مستورات میں خدا کے فضل سے بہت بیداری پائی جاتی ہے۔مسجد ہالینڈ کے سلسلے میں بھی انہوں نے جتنا چندہ فراہم کیا ہے وہ اس رقم سے بہت زیادہ ہے جو امریکہ کی مسجد کے لئے اب تک مردوں نے جمع کی ہے۔“ ہے چنانچه ۱۹۵۲ء میں مجلس مشاورت لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے ہال میں منعقد ہوئی اور اس کے بعد بھی کئی سالوں تک وہیں ہوتی رہی تعلیم الاسلام کالج کا ہال تعمیر ہونے کے بعد وہاں پر منعقد ہونے لگی۔حضرت خلیفہ امسیح الثانی کا ایک اہم خطبہ جمعہ حضرت خلیفتہ اسی الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے۲ نومبرا۱۹۵۱ء کو بمقام ربوہ جوخطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اس میں حضور نے مستورات اور بچوں کی تربیت کی اہمیت واضح کرتے ہوئے اہم نصائح فرمائیں۔حضور نے فرمایا:۔بچوں کی تربیت میں بعض نقائص ہیں۔اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ عورتوں کی تربیت اچھی نہیں۔زمانہ جوں جوں بدلتا ہے طریقہ کا ر بھی ساتھ بدلنا پڑتا ہے پس جب تک قرآن کریم اور حدیث کی حکمتیں بیان نہ کی جائیں جب تک وہ اصول بیان نہ کئے جائیں جن سے معلوم ہو کہ کوئی بات کیوں بیان کی گئی ہے اس وقت تک نہ تو ان کی تسلی ہوتی ہے اور نہ ان سے متاثر ہونے والی عورتوں کی تسلی ہوتی روز نامه آزاد بحوالہ ماہنامہ مصباح ماہ فروری ۱۹۵۱ صفحه ۲ ۲ الفضل ۲۹مارچ ۱۹۵۱ء صفهیم