تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 217 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 217

217 مجید ہرلڑ کی سے کروانی لازمی ہوتا کہ یہ علم ہو کہ بچی کو صحیح قرآن مجید آتا ہے یا نہیں۔در مشین کی نظمیں علی الترتیب چھ چھ شعر کر کے پڑھی جائیں اور کوشش کی جائے کہ اس کا آسان لفظوں میں مطلب سمجھایا جائے۔ایک حدیث اور اس کی تشریح۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کا کوئی واقعہ ( کہانی کے رنگ میں ) آسان عنوانات مقرر کر کے ان پر زبانی تقاریر شامل تھیں۔ماہوار چندہ کم از کم ایک آنہ وصول کیا جاتا۔جملہ پروگراموں کی نگرانی کی جاتی اور ساتھ ہی حلقہ جات کے دورے کئے جاتے تھے۔اس لئے کام اللہ تعالیٰ کے فضل سے با قاعدگی کے ساتھ شروع ہو گیا اور ناصرات شوق کے ساتھ پروگراموں میں شامل ہونے لگیں۔پہلا امتحان :۔امتحانات مورخہ ۲۳ / جولائی کو ناصرات الاحمدیہ کے ہر دو گروپوں کا امتحان ہوا۔بڑے گروپ کا تمیں سیپاروں کے ناموں کا اور چھوٹے گروپ کا نظم ”ہمارا خدا کا ہوا۔۳۷ لڑکیاں شامل ہوئیں ۳۵ کامیاب ہوئیں۔چھوٹے گروپ میں امتہ ائی اور صادقہ ۳۰/۳۰ نمبر لے کر اول آئیں اور بڑے گروپ میں سے صادقہ طاہرہ صاحبہ، مبارکہ صاحبہ، رضیہ صاحبہ، سعیدہ صاحبہ بنت نورالدین صاحب، سعیدہ صاحبہ بنت مولوی محمد اسماعیل صاحب ، صادقہ صاحبہ بنت شیخ عبدالقادر صاحب ۳۰/۳۰ نمبر لے کراول آئیں اے ناصرات الاحمدیہ کا دوسرا امتحان :۔ناصرات الاحمدیہ کے چھوٹے گروپ کا نظم ” جمال وحسن قرآن نور جان ہر مسلمان ہے“ کا اور بڑے گروپ کا قرآن مجید کی پہلی تھیں سورتوں کے ناموں کا زبانی امتحان ۸ ستمبر ۱۹۵۱ء کو لیا گیا۔کل ۶۹ لڑکیاں شامل ہوئیں۔چھوٹے گروپ میں سے امتہ اکئی صاحبہ۔صادقہ محمودہ صاحبہ اور صادقہ صاحبہ له مصباح اگست ۱۹۵۱ء ص ۳۲