تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 211 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 211

211 لجنہ اماءاللہ شاد باغ لاہور نے یوم التبلیغ منایا اور غیر احمدی مستورات کو تبلیغ کی۔لے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ایک تبلیغی جلسہ ۷ اگست بروز پیر منعقد ہوا اس میں احمدی مستورات کے علاوہ غیر احمدی مستورات بھی شامل ہوئیں ہے مورخہ ۵۰-۹ - ۲۸ کو لجنہ اماء اللہ ماڈل ٹاؤن کا ایک اور غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ تصدر لجنہ اماء الله مرکز یہ اور حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالیٰ جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے شرکت فرمائی۔پانچ بجے شام حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔تلاوت قرآن پاک اور نظم از در مشین کے بعد حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالیٰ نے تقریر فرمائی۔آپ کی تقریر کے بعد حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ نے لمبی دعا کرائی اور جلسہ ختم ہوا سے ۲ اکتوبر کو مسجد دہلی دروازہ لاہور میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالیٰ نے لجنہ اماءاللہ لاہور کے ایک اہم اجتماع سے خطاب فرمایا اور لجنہ کو زیادہ سے زیادہ منظم ہو کر کام کرنے اور مسجد ہالینڈ کے وعدوں کی طرف توجہ دلائی۔لجنہ اماءاللہ کی ایک مخلص کارکن کی وفات :۔مورخه ۲۲ جون ۱۹۵۰ء کو محترمہ زبیدہ بیگم صاحبہ (والدہ نصرت راشدی صاحبہ ) سیکرٹری لجنہ اماءاللہ سیالکوٹ صرف ۴۵ سال کی عمر میں وفات پاگئیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔مرحومہ بہت مخلص اور فدائی احمدی اور لجنہ اماء اللہ کی سرگرم اور انتھک ممبر تھیں۔عمر بھر سلسلہ کی خدمت کرتی رہیں۔آپ نے تیرہ برس کی عمر میں سلسلہ کی خدمات شروع کیں۔۱۹۲۲ء میں آپ نے نوشہرہ میں جہاں آپ اپنے ماموں شیخ احمد اللہ صاحب کے گھر میں مقیم تھیں لجنہ اماءاللہ قائم کی۔۱۹۲۴ء میں شادی ہوگئی اور آپ لاہور آئیں۔یہاں لجنہ قائم کی۔لاہور کی پرانی ممبرات میں سے دو ممبرات بفضل خدا ابھی زندہ ہیں جو آپ کی رفقائے کار تھیں۔ایک ب۔خ۔ن صاحبہ اور دوسری رقیہ خاتون صاحبہ۔آپ نے لاہور میں ۱۹۲۴ء سے ۱۹۲۹ء تک کام کیا۔جہلم میں بھی کچھ ا الفضل ۳۱ مارچ ۱۹۵۰ ء ص ۲ ۲ الفضل ۱۶ اگست ۱۹۵۰ ء ص ۷ ۳ الفضل ۸/اکتوبر ۱۹۵۰ء ص ۳