جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 99
99 باب چهارم حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا عہد خلافت کا انتخاب خلافت ثالثه انتخاب خلافت کے لئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے اپنی زندگی میں ہی مجلس مشاورت میں جماعت کے نمائندوں کے مشورہ سے ایک مجلس انتخاب خلافت قائم فرما دی تھی اور اس کے قواعد بنا دیے تھے۔چنانچہ حضور کی وفات پر مورخہ 8 /نومبر 1965ء کو ساڑھے سات بجے شب بعد نماز عشاء مسجد مبارک ربوہ میں اس مجلس انتخاب خلافت کا اجلاس زیر صدارت حضرت مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلیٰ منعقد ہوا۔پہلے سب ممبروں نے قاعدے کے مطابق خلافت سے وابستگی کا حلف اُٹھایا۔اس کے بعد حضرت خلیفہ ثانی کے بڑے صاحبزادے حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب کو خلیفہ اسیح الثالث منتخب کیا۔اور پھر سب ممبروں نے اسی وقت آپ کے دست مبارک پر بیعت کی۔اس کے بعد آپ نے مختصر خطاب فرمایا اور پھر اس وقت جتنے احباب باہر موجود تھے (انداز آپانچ ہزار ) ان سب نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی۔اور اس طرح جماعت احمد یہ پھر ایک ہاتھ پر جمع ہو گئی۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے مختصر حالات زندگی: حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث مورخہ 16 نومبر