جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 100
100 1909 ء کو پیدا ہوئے۔بچپن سے آپ حضرت اماں جان کی خاص تربیت میں رہے۔17 /اپریل 1922ء کو جبکہ آپ کی عمر صرف تیرہ برس کی تھی آپ نے قرآنِ مجید مکمل طور پر حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی تھی۔قرآن کریم حفظ کرنے کے بعد آپ کچھ عرصہ حضرت مولوی سرور شاہ صاحب سے عربی اور اُردو کی تعلیم حاصل کرتے رہے۔اس کے بعد آپ دینی علم حاصل کرنے کے لئے مدرسہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔جولائی 1929ء میں آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے امتحان مولوی فاضل پاس کیا۔اس کے بعد آپ نے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔پھر گورنمنٹ کالج لاہور سے 1934ء میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔اگست 1934ء کو حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ بنت حضرت نواب مبار که بیگم صاحبہ بیگم حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے ساتھ آپ کی شادی ہوئی۔6 ستمبر 1934 ء کو آپ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی ہدایت کے مطابق انگلستان تشریف لے گئے۔اس موقع پر حضور نے آپ کو نصائح کرتے ہوئے فرمایا:- میں تم کو انگلستان۔۔۔اس لئے بھجوا رہا ہوں کہ مغرب کے نقطہ نظر کو سمجھو تمہارا کام یہ ہے کہ تم ( دین حق ) کی خدمت کے لئے اور دجالی فتنہ کی پامالی کے لئے سامان جمع کرو۔“۔انگلستان کے قیام کے دوران آپ نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اشاعت دین حق میں مصروف رہے۔لنڈن میں آپ نے ایک رسالہ بھی الاسلام کے نام سے جاری فرمایا۔آپ نومبر 1938ء کو کامیابی کے ساتھ واپس تشریف لائے۔یورپ سے واپس تشریف لا کر پہلے آپ جامعہ احمدیہ کے پروفیسر رہے اور