جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 139 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 139

139 زندگی وقف تھے۔ربوہ میں جماعت کے دفاتر میں کمپیوٹر نظام کو رائج کیا۔مخلصانہ خدمت دین کرنے والے تھے۔خاندان حضرت مسیح موعود کے پہلے فرد تھے جنہیں شہادت کا رتبہ ملا حضرت مسیح موعود کا الہام غلام قادر آئے گھر نور اور برکت سے بھر گیا رَدَّ اللهُ إِلَيَّ “ آپ کی ذات میں پورا ہوا۔14 اپریل 1999 ء کو آپ کی شہادت ہوئی۔محترمہ صاحبزادی امتہ الحکیم بیگم صاحبہ اہلیہ کرم سید داؤو مظفر شاه صاحب: آپ حضرت مسیح موعود کی پوتی، حضرت مصلح موعود کی بیٹی حضرت خلیفہ المسح الرابع کی بہن اور حضرت خلیفتہ المسح الخامس کی خوشدامن تھیں۔آپ انتہائی عبادت گزار، مخلص، دیندار ، غریبوں کی ہمدرد، بہت دعا گو اور صاحب رؤیا و کشوف بزرگ تھیں۔انتہائی سادہ طبیعت کی مالک تھیں۔18 جولائی 2001ء کو وفات پائی۔محترم صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب امیر جماعت ہائے احمدیہ امریکہ: آپ حضرت مسیح موعود کے پوتے، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد کے بیٹے اور حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کے داماد تھے۔آپ عالمی شہرت رکھنے والے ماہر اقتصادیات تھے۔بین الاقوامی اقتصادی اداروں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔پاکستان میں فنانس سیکرٹری، ڈپٹی چیئر مین پلاننگ کمیشن ، اور صدر پاکستان کے مشیر برائے اقتصادی امور بھی رہے۔آپ متقی ، دیندار اور مخلص خادم احمدیت تھے۔1989 ء سے امریکہ کے امیر کے طور پر تاریخی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔23 جولائی 2002 ء کو امریکہ وفات پائی۔