جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 140
140 حرف آخر پیارے بچو! تم سب سچے دل سے حضور کی اطاعت کرنے کی کوشش کرو اور دین کے لئے بڑھ چڑھ کر قربانیاں پیش کرو تا کہ اللہ تعالیٰ ہم پر خوش ہو اور جلد ہمیں وہ دن دکھلائے۔جب کہ احمدیت کے ذریعے ساری دنیا میں دین حق کا جھنڈا بلند ہو اور اللہ تعالیٰ نے جو بشارتیں حضرت مسیح موعود کو دی تھیں ہم اپنی آنکھوں سے انہیں پورا ہوتا ہوا دیکھیں۔احمدی بچوں کو خلافت کے بارہ میں لمصلح الموعودحضرت خلیفہ المسیح الثانی کی یہ وصیت ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے کہ:- ”میری آخری نصیحت یہ ہے کہ سب برکتیں خلافت میں ہیں۔نبوت ایک بیج ہوتی ہے جس کے بعد خلافت اس کی تاثیر کو دنیا میں پھیلا دیتی ہے۔تم خلافت حقہ کو مضبوطی سے پکڑو اور اس کی برکات سے دنیا کو تمتع کرو۔" ( الفضل 20 مئی 1959ء)