جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 135 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 135

135 حضرت صاحبزادی نواب مبارکه بیگم صاحه آپ حضرت اقدس مسیح موعود کی بڑی بیٹی تھیں۔1897ء میں قادیان میں پیدا ہوئیں۔آپ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے خوشخبری دی تھی کہ آپ نواب ہوں گی اور زیور میں نشو نما پائیں گی۔یہ پیشگوئی اس طرح پوری ہوئی کہ آپ نے علم کا زیور حاصل کیا اور حضرت نواب محمد علی خان صاحب سے شادی ہونے کے وجہ سے نواب نام ملا اس طرح دین و دنیا کی نعمتیں نصیب ہوئیں۔آپ نے حضرت مسیح موعود کو قریب سے دیکھا تھا۔حافظہ مشاہدہ اور قوت بیان بہت اچھی تھی۔آپ کا بیان کیا ہوا ذکر حبیب تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔آپ اعلیٰ درجہ کی شاعرہ تھیں۔آپ کی نظمیں جماعت میں بہت مقبول ہیں۔آپ جماعت کے سب افراد کے لئے دعائیں کرتیں اور مناسب رہنمائی اور تربیت فرماتیں آپ نے 23 مئی 1977ء کور بوہ میں وفات پائی۔حضرت سیدہ نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ: آپ حضرت اقدس مسیح موعود کی چھوٹی بیٹی تھیں۔1904ء میں قادیان میں پیدا ہوئیں۔آپ کے متعلق اللہ تعالیٰ نے پیشگوئی فرمائی تھی دُختِ کرام۔حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب سے شادی ہوئی۔مجسم انکسار دعا گو اور پاکباز خاتون تھیں۔آپ 6 مئی 1987 ء کور بوہ میں فوت ہوئیں۔حضرت سید ہ مریم صدیقہ صاحبہ حرم حضرت خلیفه امسیح الثانی آپ حضرت اماں جان کے بھائی حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کی بڑی بیٹی تھیں۔آپ 7 /اکتوبر 1918ء کو پیدا ہوئیں۔30 ستمبر 1935ءکوحضرت