جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 94 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 94

94 بھائی تھے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے الہامات میں انہیں قمر الانبیاء کا خطاب دیا۔آپ نہایت اعلیٰ پایہ کے مصنف اور مضمون نگار تھے۔سیرت خاتم النبيين"، سیرۃ المہدی، سلسلہ احمدیہ تبلیغ ہدایت اور ہمارا خدا آپ کی بہت مشہور اور اعلیٰ درجہ کی کتابیں ہیں۔تنظیمی کا موں اور پیچیدہ اور مشکل معاملات کو حل کرنے کی بھی خاص قابلیت تھی۔یہی وجہ ہے کہ حضرت خلیفہ ثانی کے عمر بھر خاص رفیق اور ساتھی رہے۔جماعت کے کاموں کے لئے زندگی وقف کر رکھی تھی۔جماعت کے تمام افراد سے بہت ہی محبت اور ہمدردی رکھتے تھے۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب: حضرت مسیح موعود کے صاحبزادے اور حضرت خلیفہ ثانی کے سب سے چھوٹے بھائی تھے۔آپ بھی اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کے ماتحت پیدا ہوئے۔طبیعت میں نیکی اور فیاضی بہت تھی۔عمر بھر سلسلہ کی خدمت کرتے رہے۔آپ کی تاریخ وفات 26 /دسمبر 1961ء ہے۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب: حضرت مسیح موعود کے ان صحابہ میں سے تھے جن سے حضور کو خاص محبت تھی۔اخبار "بدر کے ایڈیٹر رہے۔عیسائیوں میں تبلیغ کا بہت شوق تھا۔خلافت ثانیہ میں انگلستان اور امریکہ میں تبلیغ دین حق کرنے کی خاص توفیق ملی۔مورخہ 13 جنوری 1957ء کور بوہ میں فوت ہوئے۔حضرت مولوی شیر علی صاحب بہت نیک، بے نفس اور سادہ طبیعت کے مالک تھے۔اعلیٰ درجہ کے مضمون نگار تھے۔تفسیر القرآن انگریزی تیار کرنے میں سب سے زیادہ انہی کا حصہ تھا۔جب