جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 90
90 پہنچانے اور ان کی تعلیم و تربیت کرنے کیلئے ایک تحریک فرمائی جس کا نام وقف جدید ہے۔اس تحریک کے ماتحت حضور نے کم تعلیم یافتہ احمدی نو جوانوں کو تحریک فرمائی کہ وہ دیہات میں رہ کر لوگوں کو تبلیغ کرنے اور ان کی تعلیم و تربیت کرنے کے لئے اپنی زندگیاں وقف کریں۔چنانچہ بہت سے نوجوانوں نے اپنے آپ کو پیش کر دیا۔یہ تحریک اب خدا فضل سے بہت کامیابی کے ساتھ چل رہی اور اس کے ذریعہ سے جماعت ملک کے وسیع دیہاتی علاقہ میں نہایت مفید کام کر رہی ہے۔وقف جدید کی تحریک حضور کی آخری تحریک ہے جو حضور نے جماعت کے سامنے پیش فرمائی۔اس کے بعد حضور بیمار ہو گئے۔جس کی وجہ سے پہلے کی طرح جماعت کی پوری راہنمائی نہ فرما سکے۔ہجری شمسی کیلنڈر ہمارے ہاں عام طور پر عیسوی کیلنڈر رائج ہے جس کی بنیاد شی حساب پر ہے اور وہ حضرت عیسی کی پیدائش سے شروع ہوتا ہے۔اس کے مقابل پر مسلمانوں کے ہجری سن میں قمری (چاند کے ) مہینے استعمال ہوتے ہیں۔حضرت خلیفہ ایح الثانی کی زیر نگرانی 1940 ء میں ہجری شمسی کیلنڈر رائج کیا گیا جو کہ حضور کا ایک خاص کارنامہ ہے۔اس میں کیلنڈر کی بنیاد شمسی حساب پر رکھی گئی ہے مگر اس کی ابتداء حضرت عیسی کی پیدائش کی بجائے حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ کی ہجرت سے کی گئی۔اس لحاظ سے 1979ء میں 1358 ہجری شمسی ہے۔یعنی شسی لحاظ سے رسول کریم صلی اللہ کی ہجرت کو 1358 سال گزرچکے ہیں۔اس کیلنڈر کے بارہ مہینوں کے نام تاریخ اسلام کے خاص خاص واقعات کی بنا پر مندرجہ ذیل رکھے گئے ہیں۔یہ مہینے سن عیسوی کے مہینوں کے ساتھ ہی شروع اور