جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 59 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 59

59 جاری ہوئے :- اخبار نور، اخبار الحق، رساله احمدی، احمدی خاتون، اخبار پیغام صلح، اخبار الفضل ( یہ اخبار حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفتہ اسیح الثانی نے 18رجون 1913ءکو جاری فرمایا۔اس کا نام حضرت خلیفہ اول نے خود تجویز فرمایا)۔گھوڑے سے گرنے کا واقعہ: 18 رنومبر 1910ء کو حضرت مولوی صاحب گھوڑے پر تشریف لے جا رہے تھے کہ گر پڑے۔آپ کے ماتھے پر سخت چوٹ آئی۔جس کی وجہ سے آپ لمبا عرصہ بیمار رہے۔اس واقعہ سے حضرت مسیح موعود کا 1905 ء کا وہ خواب پورا ہوا جس میں حضور نے دیکھا تھا کہ حضرت مولوی صاحب گھوڑے سے گر پڑے ہیں۔پہلے بیرونی مشن کا قیام: حضرت خلیفہ ایسیح الاوّل کے عہد کا ایک خاص واقعہ یہ ہے کہ آپ کے زمانہ میں جماعت احمدیہ کا پہلا بیرونی مشن انگلستان میں قائم ہوا۔محترم چودھری فتح محمد صاحب سیال ایم اے جماعت احمدیہ کے پہلے باقاعدہ مبلغ تھے جو تبلیغ کے لئے لندن بھیجے گئے۔اندرونی فتنے کا مقابلہ: حضرت خلیفہ اول کے عہد کا ایک اہم واقعہ وہ اندرونی فتنہ ہے جس کا حضور نے کامیابی سے مقابلہ کیا صدرانجمن احمدیہ کے بعض بااثر عہدیداروں اور ممبروں نے یہ کوشش کی کہ خلافت کا بابرکت نظام ختم کر کے تمام اختیارات صدرانجمن احمدیہ کے ہاتھ میں آجائے تا کہ وہ جو چاہیں کریں اور کوئی وجود ایسا نہ رہے جو انہیں ٹوک سکے۔