جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 21 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 21

21 پوری کرنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔مگر بہر حال آپ نے بہت صبر شکر کے ساتھ یہ زمانہ گزارا۔اپنا کھانا اکثر غرباء میں بانٹ دیتے اور خود انتہائی کم غذا پر اپنا گزارا کرتے تھے۔کتاب برا این احمدیہ کی تصنیف: اسی زمانہ میں آپ نے اسلام کی سچائی ثابت کرنے اور مخالفین اسلام کا دلائل کے ساتھ مقابلہ کرنے کی غرض سے اخبارات میں مضامین لکھنے شروع کئے۔ان مضامین کا بہت چرچا ہوا کیونکہ آپ نے اسلام کی سچائی ایسے زبردست دلائل سے ثابت کی کہ کوئی مخالف اسلام ان کے سامنے ٹھہر نہ سکا۔کچھ عرصہ تک اخبارات میں مضامین لکھنے کے بعد آپ نے براہین احمدیہ کے نام سے ایک کتاب لکھنی شروع کی جس میں آپ نے قرآن مجید کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کے زبر دست دلائل دیئے۔اس کتاب کا پہلا حصہ 1880ء میں، دوسرا حصہ 1881ء میں، تیسرا حصہ 1882 میں اور چوتھا حصہ 1884ء میں شائع ہوا۔اس کتاب کے شائع ہونے پر آپ کی شہرت سارے ملک میں پھیل گئی اور دوست دشمن سب آپ کی قابلیت کے قائل ہو گئے۔مسلمان اس کتاب کے شائع ہونے پر اتنے خوش ہوئے کہ مسلمانوں کے ایک مشہور عالم مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے ( جو بعد میں آپ کے سخت مخالف ہو گئے تھے ) لکھا کہ ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانہ میں اور موجودہ -: حالت کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی۔(اشاعت السنة ) یہ تھی اس کتاب کے متعلق مسلمانوں کی رائے۔اسلام کے مخالفین پر اس