جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 18 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 18

18 تھا۔چنانچہ ایک دفعہ جبکہ آپ ابھی بچہ ہی تھے ایک بزرگ مولوی غلام رسول صاحب نے جو کہ خود بھی ولی اللہ تھے آپ کے سر پر محبت بھرا ہاتھ پھیرتے ہوئے کہا : - اگر اس زمانہ میں کوئی نبی ہوتا تو یہ لڑکا نبوت کے قابل ہے۔“ (حیات طیبہ صفحہ 14) نوجوانی کا زمانہ پہلی شادی جب آپ کی عمر پندرہ سولہ سال کی ہوئی تو آپ کی شادی آپ کے سگے ماموں کی بیٹی حرمت بی بی صاحبہ سے ہو گئی۔یہ آپ کی پہلی شادی تھی۔اس بیوی سے آپ کے ہاں دو بیٹے پیدا ہوئے۔-1 حضرت مرزا سلطان احمد صاحب جو اعلیٰ سرکاری عہدوں پر کام کرتے رہے اور بالآخر جماعت احمدیہ میں شامل ہونے کے بعد 1931ء میں وفات پائی۔2 مرز افضل احمد صاحب جو حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ہی وفات پاگئے تھے۔شادی کے بعد بھی آپ وقت کا اکثر حصہ تنہائی میں عبادت کرنے اور دعائیں کرنے میں گزارا کرتے تھے۔آپ کے والد صاحب کی کوشش تھی کہ آپ کو کسی دنیوی کام میں لگایا جائے تا کہ آپ دنیا میں ترقی کر سکیں لیکن آپ کو یہ بات بالکل پسند بی تھی تاہم والد صاحب کی خواہش پر اور اُن کی فرمانبرداری کرتے ہوئے آپ زمینوں کے سلسلے میں بعض مقدمات کی پیروی کے لئے تشریف لے جاتے رہے اور 1864ء کے قریب آپ نے سیالکوٹ میں جا کر چار سال تک سرکاری ملازمت بھی کی لیکن آپ کا دل اس ملازمت میں بالکل نہیں لگتا تھا اور فارغ وقت کا اکثر حصہ آپ قرآن مجید کے مطالعہ میں عبادت کرنے میں اور یا پھر عیسائیوں کے ساتھ اسلام کی صداقت پر بحث کرنے میں صرف کرتے تھے۔