جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 17 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 17

17 آباد ہو گیا۔انگریزوں کے عہد حکومت میں اس خاندان کی باقی جاگیر تو ضبط کر لی گئی البتہ قادیان اور اس کی نواحی زمین پر اس کی ملکیت کے حقوق قائم رہے۔پیدائش اور ابتدائی تعلیم : حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود 13 فروری 1835 ء کو جمعہ کے دن نماز فجر کے وقت قادیان میں پیدا ہوئے آپ کی ولادت تو آئم تھی یعنی آپ کے ساتھ ایک لڑکی بھی پیدا ہوئی تھی جو تھوڑی مدت کے بعد فوت ہو گئی۔جب آپ کی عمر چھ سات سال ہوئی تو ایک استاد آپ کو پڑھانے کے لئے مقرر کیا گیا۔جس سے آپ نے قرآن مجید اور اُس زمانہ کے رواج کے مطابق فارسی کی چند کتابیں پڑھیں بعد میں اور استادوں سے آپ فارسی اور عربی پڑھتے رہے۔طب کی بعض کتابیں آپ نے اپنے والد صاحب سے پڑھیں جو کہ بہت بڑے حکیم بھی تھے۔اس تعلیم کے نتیجہ میں آپ کو عربی اور فارسی کا کچھ ابتدائی علم حاصل ہو گیا۔اس سے زیادہ آپ نے کوئی تعلیم حاصل نہیں کی۔دینی تعلیم تو با قاعدہ طور پر آپ نے کسی استاد سے بھی حاصل نہیں کی۔البتہ اپنے طور پر دینی کتابیں پڑھتے رہتے تھے اور قرآن مجید کا مطالعہ کرنے اور اس پر غور کرنے کا تو آپ کو شروع سے ہی بہت شوق تھا۔بچپن کی عادات : حضرت مرزا صاحب کا بچپن بہت ہی سادہ اور پاکیزہ تھا۔ایک رئیس خاندان اور امیر گھرانہ سے تعلق رکھنے کے باوجود آپ کو فضول کھیلیں کھیلنے اور وقت ضائع کرنے کی بالکل عادت نہ تھی البتہ مفید اور اچھی کھیلوں میں آپ ضرور حصہ لیتے تھے۔چنانچہ آپ نے بچپن میں ہی تیرنا سیکھ لیا تھا۔گھوڑے کی سواری کے فن میں بھی اچھے ماہر تھے۔آپ کی سادہ، پاکیزہ اور نیک عادتوں کا دیکھنے والوں پر گہرا اثر ہوتا