جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 137
137 تحریک پاکستان میں خدمات سرانجام دیں۔قائد اعظم محمد علی جناح کے بااعتماد ساتھی تھے۔1947ء سے 1954 ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ رہے۔آپ نے قرآن مجید ، حدیث کی کتاب اور حضرت مسیح موعود کی کچھ کتابوں کا انگریزی میں ترجمہ کیا آپ سلسلہ کے کاموں میں دل کھول کر خرچ کرتے۔غریب طلباء اور ضرورتمندوں کی مدد کرتے۔آپ نے اپنی زندگی کے حالات پر مشتمل ایک کتاب ” تحدیث نعمت لکھی جو ایک مانی ہوئی تاریخی اہمیت کی حامل دلچسپ کتاب ہے۔اس کے علاوہ بھی آپ کی تقاریر اور مضامین دینی و علمی لحاظ سے بلند درجے کے ہیں۔آپ 2 ستمبر 1985ء کو لاہور میں فوت ہوئے۔حضرت قاضی محمد نذیر صاحب لائلپوری: آپ انتھک محنت کرنے والے ممتاز عالم دین تھے۔تقریر اور مناظرہ میں خاص مہارت حاصل تھی بہت سی کتب تحریر کیں۔5 رستمبر 1980ء کو ربوہ میں وفات پائی۔حضرت مولانا سیف الرحمن صاحب مفتی سلسلہ : جماعت میں بحیثیت ”مفتی طویل عرصہ خدمات سرانجام دیں اُن کے علم کی وسعت ، دین کی سمجھ اور قوت فیصلہ حیرت انگیز تھی۔کینیڈا میں 25 /اکتوبر 1989ء کو وفات پائی۔انتہائی سادہ اور مخلص احمدی تھے۔محترم شیخ محمد احمد مظہر صاحب: مشہور و معروف علمی شخصیت تھے۔حضرت مسیح موعود کے اس دعوی کا کہ عربی زبان سب زبانوں کی ماں ہے آپ نے تحقیقی ثبوت پیش کیا۔اس غرض کے لئے