جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 103
103 بہت کامیاب رہی۔ہزاروں احمدی اپنے خرچ پر وقف عارضی کی تحریک میں حصہ لے کر لوگوں کو قرآن کریم کی تلقین کر رہے ہیں۔اس تحریک کا نتیجہ یہ ہے کہ جماعت کی دینی تعلیم کا اور اس کی تربیت کا انتظام ہورہا ہے اور وہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔وقف جدید میں احمدی بچوں کی شمولیت: شہ حضرت خلیفہ امسیح الثالث نے وقف جدید کے چندہ کو مضبوط کرنے کا کام احمدی بچوں اور بچیوں کے سپرد فرمایا۔حضور نے یہ خواہش اور تحریک فرمائی کہ احمدی بچے کم از کم پچاس ہزار روپیہ اس تحریک میں جمع کریں۔چنانچہ احمدی بچے بڑے جوش اور جذبہ کے ساتھ یہ چندہ جمع کر رہے ہیں۔تحریک وقف جدید کے مختصر حالات تم پہلے پڑھ چکے ہو۔یہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے عہد خلافت کی آخری تحریک ہے۔اس کے ذریعہ ملک کے دیہاتی حصہ میں لوگوں کو قرآن کریم کی تعلیم دی جاتی ہے۔اور احمدیت کے متعلق غلط فہمیوں کو دور کر کے انہیں تمام دینی احکام پر عمل کرنے اور سچا احمدی بنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔اس تحریک کو بچوں کے سامنے پیش کر کے خلیفہ وقت نے بچوں کے لئے بھی یہ موقع پیدا کر دیا ہے کہ وہ ایک بہت اہم جماعتی کام کو کامیاب بنا کر ثواب حاصل کریں۔ہمیں امید ہے تمام احمدی بچے مستقل طور پر اس تحریک میں حصہ لیں گے اور ہر سال پہلے سے بڑھ کر اسے کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے۔حضرت مسیح موعود کا ایک الہام پورا ہوا: حضرت مسیح موعود کا ایک مشہور الہام ہے کہ :-