جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 102
102 قبل سے چلی آتی ہے۔چنانچہ اسرائیل کی مشہور حدیث طالمود میں آج سے ہزاروں سال قبل یہ بتایا گیا تھا کہ جب مسیح فوت ہو جائے گا تو اس کی بادشاہت پہلے اس کے بیٹے اور پھر اس کے پوتے کو ملے گی۔چنانچہ خلافت ثالثہ کے ذریعہ یہ پیشگوئی لفظ بلفظ پوری ہوگئی۔با برکت تحریکیں اور اہم واقعات: خلافت ثالثہ کا بابرکت عہدسترہ سال تک رہا۔اس سترہ سالہ دور میں بھی اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے کئی نشان ہم دیکھ چکے ہیں جو اس خلافت میں جاری ہونے والی بابرکت تحریکوں کے ذریعہ ظاہر ہوئے۔چنانچہ حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی وفات پر جماعت کے تمام افراد جس طرح خلافت ثالثہ کے ذریعے ایک ہاتھ پر جمع ہو گئے وہ احمد بیت کی صداقت اور خلافت احمدیہ کی سچائی کا ایک نشان ہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن: حضرت خلیفتہ امیج الثالث نے اپنے عہد خلافت میں جماعت کے سامنے جو تحریکیں فرمائیں وہ غیر معمولی طور پر کامیاب ہوئیں اور جماعت کی ترقی کا باعث ہوئیں۔مثلاً آپ نے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی یاد میں فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک فرمائی۔یہ تحریک بہت کامیاب رہی۔جماعت نے تھوڑے سے عرصہ میں ہی دیگر جماعتی چندوں کے علاوہ 34 لاکھ روپیہ اس فنڈ میں پیش کر دیا۔یاد رہے کہ یہ فنڈ حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے جاری کردہ کاموں کو ترقی دینے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔تعلیم قرآن مجید : حضور نے قرآن مجید پڑھنے اور پڑھانے کے لئے جو تحریک فرمائی وہ بھی