جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 20 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 20

20 آٹھ یا نو ماہ کے روزے: 1875ء یا 1876ء میں آپ نے اللہ تعالیٰ کے اشارہ پر آٹھ یا نو ماہ تک متواتر روزے رکھے اور اپنی غذا کو کم کرتے چلے گئے حتی کہ آٹھ پہر میں صرف چند تولہ روٹی آپ کی غذا رہ گئی۔اُس زمانہ میں آپ پر بہت سی روحانی برکتیں نازل ہوئیں۔آپ نے خوابوں اور کشوف میں بہت سے فوت شدہ نبیوں اور دیگر بزرگوں سے ملاقات کی۔والد ماجد کی وفات : 1876ء میں آپ کے والد ماجد وفات پاگئے آپ کے دل میں خیال پیدا ہوا کہ نہ معلوم اب کیا کیا مشکلات پیش آئیں گی۔اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو الہام ہوا :- أَلَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدُهُ (كتاب البریه حاشیه صفحه (159) یعنی : کیا خدا اپنے بندہ کے لئے کافی نہیں ہے؟ اس الہام نے آپ کو بہت اطمینان اور سکینت بخش دی۔بعد کے واقعات نے ثابت کر دیا کہ واقعی اللہ تعالیٰ نے ہر معاملہ میں آپ کی مدد کی اور اس طرح بتا دیا کہ واقعی اللہ تعالیٰ اپنے اس مقدس بندہ کے لئے کافی ہے۔والد صاحب کی وفات کے بعد آپ کے خاندان کی جائیداد کے منتظم آپ کے بڑے بھائی مرزا غلام قادر صاحب بنے آپ اگر چاہتے تو جائیداد میں سے اپنا حصہ الگ کروا کر اطمینان سے زندگی بسر کر سکتے تھے۔مگر آپ نے اس طرف توجہ نہ کی اور جو کچھ روکھا پھیکا اپنے بھائی سے مل جاتا اُسی پر صبر کے ساتھ گزارا کرتے رہے۔یہ زمانہ آپ نے بہت ہی مشکلات میں گزارا۔بعض دفعہ ادنی ادنی ضروریات زندگی بھی