جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 118 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 118

118 زبانوں میں ترجمے کا کام ہورہا ہے۔ہومیو پیتھی علاج بالمثل: حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے اس طریق علاج کو متعارف اور رانج کرانے میں غیر معمولی محنت فرمائی۔MTA پر مسلسل 198 پروگرام دیئے۔جن پر مشتمل کتاب بھی شائع ہوئی۔دنیا کے کئی ملکوں میں ہومیو پیتھک کلینک کھولنے کے انتظام فرمائے۔صرف انڈونیشیا میں سو کے قریب کلینک ہیں یہ طریق علاج سستا اور مؤثر ہونے کی وجہ سے جماعت میں بہت مقبول ہے۔اور غیر از جماعت احباب میں خدمت اور تعارف کا ذریعہ بنتا ہے۔عالمگیر دعوت الی اللہ اور عالمی بیعتیں : حضرت اقدس مسیح موعود کی پیشگوئی کے مطابق جماعت نے پیغام دین حق کو زمین کے کناروں تک پہنچانے کی سچی تڑپ اور حقیقی لگن سے کام کیا۔تعلیم و تربیت کے جدید ذرائع سے بھر پور فائدہ اُٹھایا۔ہر احمدی کو داعی الی اللہ قرار دیا۔جماعت 175 ممالک میں مضبوطی سے قائم ہوئی۔دس سالوں میں 17 کروڑ افراد سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے۔سال بیعتوں کی تعداد 204,308 1993 421,753 1994 847,725 1995 1,602,721 1996 3,004,585 1997 5,004,591 1998