جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 117 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 117

117 جلسه سالانه قادیان: جماعت احمدیہ کا پہلا جلسہ سالانہ 1891ء میں قادیان میں منعقد ہوا تھا۔اس مقدس روایت کو 1991 ء میں سو سال پورے ہونے پر حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے قادیان کا سفر اختیار فرمایا۔1947ء کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ قادیان کی مقدس سرزمین پر خلیفہ وقت نے قدم رکھے۔اس جلسہ میں ہندوستان بھر کے علاوہ لندن، جرمنی، کینیڈا، جاپان، آسٹریلیا، انڈونیشیا، اور افریقہ سے ہزاروں احمدیوں نے شرکت کی۔قادیان کے مقدس مقامات کی سیر اور مزارات پر دعائیں کیں۔عجیب روح پرور ماحول تھا۔جو ایم ٹی اے پر دکھایا گیا۔نستعلیق کتابت کا کمپیوٹر اور الرقیم پریس: حضرت مسیح موعود کے زمانے میں اشاعت کے کاموں میں غیر معمولی تیزی کی جو بشارتیں دی گئی تھیں وہ اس عہد میں اس رنگ میں پوری ہوئیں کہ جدید ترین ایجادات سے استفادہ کی صورت بنی۔12 جولائی 1985 ء کو کمپیوٹر کے لئے چندہ کی اپیل کی۔الرقیم پریس قائم ہوا۔اس سہولت سے جماعت کی کتب و رسائل کی اشاعت کئی گنا بڑھ گئی۔7 جنوری 1994ء کو الفضل انٹر نیشنل کا اجراء ہوا۔عربی رسالہ التقویٰ اور انگریزی رسالہ ریویو آف ریلیجز بھی اسی پریس میں چھپتے ہیں۔اب اس رسالہ کی اشاعت دس ہزار سے بڑھ گئی ہے۔مغربی افریقہ میں بھی پریس لگ چکا ہے۔کتب کی اشاعت کی تعداد کروڑوں میں ہے۔تراجم قرآن مجید اب تک جماعت احمد یہ 57 زبانوں میں تراجم شائع کرا چکی ہے اور کئی