تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 243
جلد اوّل 214 تاریخ احمدیت بھارت گے۔20 ستمبر کو۔۔۔(غیر مسلم ) کیپٹن نے ڈھنڈورا پٹوایا کہ کل قافلہ جائے گا اور جو شخص اس کے ساتھ نہ جائے گا اسے گرفتار کر کے شوٹ کر دیا جائے گا۔لیکن مسلمانوں میں سے کوئی بھی تیار نہ ہوا۔ادھر۔۔۔۔( مفسدہ پرداز ) اردگرد کے دیہات میں جمع ہوتے رہے کہ قافلہ آنے والا ہے اس کو لوٹیں گے انہوں نے۔۔۔تھانیدار کو پیغام دیا کہ قافلہ جلد بھیجو ہم تو گھروں سے نکل کر اب کمادوں میں بیٹھے ہیں۔20 ستمبر کو قادیان سے چار ٹرک جن میں پناہ گزین بیٹھے تھے۔جب قادیان سے نکل کر نہر پر آئے تو پنجگر ائیاں کے موڑ پر۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کے ایک جتھے نے ان ٹرکوں پر حملہ کر دیا۔ملٹری نے فائرنگ کی تو۔۔۔۔(مفسدہ پرداز ) بھاگ گئے اور قادیان میں۔۔۔(غیر مسلم ) ملٹری نے یہ بات مشہور کر دی کہ مسلمان ملٹری نے جو ٹرکوں کے ساتھ تھی یونہی جان بوجھ کر شرارت کی ہے اور سات۔۔۔۔(غیر مسلم ) مار دیئے ہیں۔۔۔۔۔(مفسدہ پرداز ) کہتے ہیں کہ ہم قادیان کے قبرستان میں ہل چلائیں گے اور یہاں کی مسجد میں اب گوردوارے بنیں گے۔۔۔۔(غیر مسلم ) ملٹری ان کے ساتھ پورا تعاون کر رہی ہے۔21 ستمبر کو انہوں نے قادیان میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جس کا صاف طور پر مطلب یہ ہے کہ اب۔۔۔۔مفسده پرداز) رات کو پولیس اور ملٹری کی مدد سے لوٹ مار مچائیں گے۔قادیان میں ہیں مزید سپاہی بھرتی کئے گئے ہیں جو سب کے سب۔۔۔۔(غیر مسلم ) ہیں۔مسلمانوں نے کہا کہ مسلمان سپاہی بھی رکھو۔چنانچہ بعض احراری بھی گئے۔انہوں نے کہا ہم نے پاکستان کی مخالفت کی ہے۔ہم مسلم لیگی نہیں ہیں۔بعض نیشلسٹ مسلمان بھی تھے۔مگر تھانیدار نے کہا ہم کسی مسلے“ کو بھرتی نہیں کر سکتے یہاں سے دفع ہو جاؤ۔اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ قادیان میں جلد سے جلد مسلمان ملٹری بھیجی جائے تاکہ ڈیڑھ لاکھ مسلمانوں کی حفاظت ہو سکے۔پناہ گزین عورتوں بچوں اور بوڑھوں کو وہاں سے بحفاظت پاکستان میں لایا جائے۔ہم پاکستان کے ڈیفنس منسٹر لیاقت علی خان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد قادیان میں مسلم ملٹری کو بھیجے۔مغربی پنجاب کے ہر مسلم کیمپ میں گورکھا۔۔۔اور۔۔۔۔(غیر مسلم) ملٹری ہے وہاں کیوں پاکستان کی فوج نہیں بھیجی جاتی ؟ قادیان میں راشن کی قلت ہے۔ہم مغربی پنجاب کی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ قادیان میں ٹرینیں بھیجی جائیں جن کے ساتھ اچھی خاصی مسلم ملٹری ہو، ہر گاڑی کے ساتھ دو انجن ہوں۔ایک آگے ایک پیچھے۔ایک کرین بھی ہو اور