تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 374
تاریخ احمدیت بھارت 343 جلداول سال کے شروع میں دی جاتی ہے۔پس وسط جنوری کے قریب ایسی اطلاع دینی کافی ہوگی اور قاضی عبدالرحمن صاحب سے کہہ دوں گا کہ وہ عبارت بنا کر آپ کو بھجوا دیں۔آپ نے خط نہ پہنچنے کی شکایت کی ہے مگر جب سے مجھے علم ہوا ہے کہ ڈاک کھل گئی ہے میں بالعموم روزانہ خط لکھتا ہوں مگر لازما یہ خط پانچ پانچ چھ چھ دن میں پہنچتے ہیں۔امید ہے اب تک آپ کو خط مل چکے ہوں گے۔لاری یا ٹرک بھجوانے کی ہمیں خود فکر ہے اور اس کے متعلق مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔لیکن بعض روکیں ہیں۔آپ بالکل یہ خیال نہ کریں کہ ہم اس کی طرف سے غافل ہیں۔دراصل اس کے لئے تین چیزیں ضروری ہیں۔اول موٹروں کا ملنا جو اس وقت گورنمنٹ کے ہاتھ میں ہیں۔دوسرے گورنمنٹ کی اجازت کا ملنا اور تیسرے فوجی اسکورٹ کا ملنا۔جو دوا پس شدہ مسلمان عورتیں آپ کے پاس پہنچی ہوئی ہیں آپ ان کو حفاظت سے رکھیں اور ان کی خدمت کا ثواب کمائیں۔انشاء اللہ جلد کا نوائے بھجوایا جائے گا اس وقت ان کو لاہور بھجوا دیں۔مختاراں بی بی سے کہہ دیں کہ اس کے رشتہ داروں کا لاہور میں پتہ لگ گیا ہے اور میں نے ان کو اطلاع دے دی ہے اور وہ اس کا انتظار کر رہے ہیں۔زہرہ کے متعلق لاہور ریڈیو پر اعلان کروایا ہے اور الفضل میں بھی کر رہا ہوں جب بھی اس کے رشتہ داروں کا پتہ لگا آپ کو اطلاع دی جائے گی۔مگر میں نے آپ کو لکھا تھا کہ واپس شدہ عورتوں کی ایک یکجائی فہرست پورے کوائف کے ساتھ تیار کر کے بھجوادیں۔مسماة سرداراں جو سو جان پور سے زخمی ہو کر آئی ہے اس کے متعلق حضرت صاحب فرماتے ہیں کہ خاوند کا پتہ لئے بغیر نکاح کس طرح ہو سکتا ہے اس کا اعلان بھی اچھی طرح ہونا چاہیئے۔سو آپ مجھے مسماۃ سرداراں کے جملہ کوائف نوٹ کر کے بھجوا دیں تاکہ میں اعلان کروا سکوں۔یعنی خاوند کا نام ، باپ کا نام، ماں باپ کے گاؤں کا نام سسرال کے گاؤں کا نام وغیرہ وغیرہ۔آپ کی طرف سے کوائف آنے پر انشاء اللہ اخبار میں بھی اور ریڈیو پر بھی اعلان کر دیا جائے گا۔(26) آپ نے پوچھا ہے کہ جن احمدیوں کے مکانوں سے کچھ سامان برآمد ہو رہا ہے اس سامان کو کیا کیا جائے۔حضرت صاحب فرماتے ہیں کہ یہ سامان علیحدہ علیحدہ فہرستیں بنا کر مالک مکان کے نام پر بطور امانت