تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 364 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 364

تاریخ احمدیت بھارت 333 جلد اول -1 -2 -3 -4 -1 حزب نمبر 6 کے سپر دمندرجہ ذیل مکانات کئے گئے :۔مکان مکرم صوفی عبدالقدیر صاحب بد و ملہوی مکان بیوہ مکرم محمد امین صاحب پٹھان مکان مکرم عبدالرحمن صاحب مکان مکرم مولوی محمد عبد اللہ صاحب اعجاز حزب نمبر 7 کے سپر دمندرجہ ذیل مکانات کئے گئے :- مکان مکرم مرز امحمد حیات صاحب 2 - مکان مکرم منشی عبدالکریم صاحب مکان مکرم شیخ محمد نصیب صاحب -4 مکان مکرم فضل الہی خان صاحب حزب نمبر 8 کو محلہ ناصر آباد میں متعین کیا گیا۔حزب نمبر 9 میں چونکہ اکثر احباب عمر رسیدہ تھے اس لئے ان کے ذمہ صرف صبح کی ڈیوٹی گیٹ پر مقرر کی گئی اور رات کو اسٹور میں سونے کی ڈیوٹی بھی ان کے سپرد کی گئی۔نیز مریضوں کی خبر گیری کا کام بھی انہیں کے فرائض میں سے تھا۔(12) درویشان کا محلہ احمدیہ میں محدود ہونا جب 1947ء میں تقسیم کے وقت جماعت احمدیہ نے قادیان سے ہجرت کی اس وقت اس شہر کی تقریباً 85 فیصد آبادی جماعت احمدیہ کے افراد پر مشتمل تھی۔ان کے خوبصورت مکانات اور کوٹھیاں تھیں۔لیکن حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاملے کے مطابق قادیان شہر کے اکثر مکانات اور ایک بڑا رقبہ ان غیر مسلم مہاجرین کے سپرد کر دیا گیا جو کہ پاکستان سے ہجرت کر کے قادیان آئے تھے۔اور درویشوں نے اپنے پاس صرف 198 مکانات رکھے جبکہ ان کی تعداد 313 ( تین سو تیرہ) افراد پر مستمل تھی اور جلد انکی فیملیاں واپس آنے والی تھیں اور بالفعل چند ہی سالوں میں ان کے اہل وعیال ان مکانوں