تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 285 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 285

تاریخ احمدیت بھارت 255 جلد اول دیں۔ایک آدمی کم سے کم ضیافت کا بھی وہاں رکھا جائے۔(ذ)۔دو علماء قرآن وحدیث کا درس دینے کے لئے رہیں گے۔ان کا نام بھی قرعہ سے نکال لیا جائے۔(ح)۔کوئی دوکاندار ، دھوبی ، نائی ، باورچی ، نانبائی اور اسکا عملہ درزی بھی چنا جائے اور اندرون شہر کی دکانیں ان کو دی جائیں۔(ط)۔ایک ڈاکٹر ایک کمپونڈ بھی رہنا چاہئیے۔اڑھائی تین سو آدمیوں کے لئے اتنا عملہ کافی ہوگا۔ڈاکٹر سر دست ایک یہاں سے بھجوایا جا رہا ہے۔(ی)۔چودہ آدمیوں کے نام پہلے لکھے جاچکے ہیں۔ان میں اور چند علماء جو لیڈری کے قابل ہوں، ان کے نام شامل کر کے قرعہ ڈالا جائے اور دو آدمی چن لئے جائیں۔ایک لیڈر اور ایک نائب لیڈر۔(ك)۔ان انتخابات کے بعد باقی لوگ باہر آنے والوں میں سے ہونگے انکو جب جب کنوائے آئے اس میں واپس کر دیا جائے۔(ل)۔مگر یہ خیال رہے کہ اگر مرزا ناصر احمد اور مرزا منور احمد کا نام باہر آنے والوں میں ہو تو یہ آخری کنوائے میں آئیں۔اسی طرح مولوی جلال الدین صاحب شمس اور بابا غلام فرید بھی۔کیونکہ پہلے دوسرے لوگوں کا نکالنا ضروری ہے تاکہ بعد کا نا تجربہ کار عملہ زیادہ آدمیوں کے سنبھالنے سے قاصر نہ رہے۔اگر او پر کی ہدایات سے کوئی سمجھ میں نہ آئے تو کنوائے کی واپسی پر خط لکھ دیں تا جواب فوراد یا جاسکے۔(م)۔جو لوگ وہاں رہنے والے ہوں ان سے عہد لیا جائے۔قسم کی ضرورت نہیں کہ وہ امن اور صلح سے رہیں گے۔ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور افسر خود تکلیف اٹھائیں گے۔مگر ساتھیوں کو تکلیف نہ ہونے دیں گے۔(ع) میری لائبریری اور حضرت خلیفہ امسیح اول کی لائبریری کی خاص کتب بھجوا نیکی کوشش اسی طرح الفضل۔الحکم البدر۔پیغام اشاعتہ السنہ تشخیز - ریویو کے فائل۔لائبریریوں میں سے پہلے عربی کی کتب بھجوائی جائیں۔پہلے غلطی سے تازہ مطبوعہ کتب بہت آگئی ہیں اور سلسلہ کی جو کتب شائع شدہ ہیں وہ بھی ہر دفعہ کچھ نہ کچھ بھجوائی جائیں تا تبلیغ میں روک نہ ہو۔اب چونکہ چند کنوائے آئیں گے اس لئے پہلے کتب PACK رکھ لی جائیں۔