تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 262
تاریخ احمدیت بھارت 233 جلد اول 66 کے پناہ گزینوں کی سلامتی کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں۔“ -4 ضمیمہ انقلاب مؤرخہ 14 ستمبر میں شائع ہوا کہ :۔احمدیوں کے طیاروں کو پرواز سے حکماً روکدیا گیا ایریا کمانڈر کا حکم، کوئی جیپ کار باہر نہیں جاسکتی لاہور 11 ستمبر : صدر انجمن احمد یہ لاہور نے آج مندرجہ ذیل اعلان جاری کیا ہے۔10 ستمبر کی سہ پہر کو چار بجے ہمیں یہ پیغام ملا کہ اس علاقے کی فوج کے انچارج بریگیڈیر نے چند احمدی نمائندوں کو قادیان سے بٹالے بلا کر مندرجہ ذیل احکام ان کے گوش گزار کئے۔(1) آئندہ کسی ہوائی جہاز کو اس ایریا کی فضا میں پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔(ii) قادیان کے احمدیوں کی کسی جیپ کار کو باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔(iii) اور کسی احمدی کو کسی ایسی وردی پہننے کی اجازت نہیں ہوگی جو کسی صورت میں بھی فوجیوں سے ملتی جلتی ہو۔“ 5۔اپنی اسی اشاعت میں مزید شائع کیا کہ:۔نواحی قادیان میں مسلمانوں کے 54 گاؤں جلا دیئے گئے 77 دیہات کی تباہی ،حملہ آور 147 عورتیں اٹھا کر لے گئے لاہور 11 ستمبر : بدھ کے دن احمد یہ ہیڈ کوارٹر لاہور سے قادیان اور اس کے نواحی دیہات کے متعلق مندرجہ ذیل بیان شائع کیا گیا ہے: مرکز احمدیت قادیان کے گردونواح کے 77 دیہات پر حملہ کیا گیا ہے اور لوٹ کھسوٹ کی گئی ہے ان میں سے 54 کو نذرآتش کر دیا گیا ہے حملہ آور 147 عورتوں کو اٹھا کر لے گئے ہیں۔“ اپنی 18 ستمبر 1947ء کی اشاعت میں اخبار انقلاب نے لکھا ہے:۔-6 قادیان میں تحریک احمدیت کے دو نہایت ہی ممتاز لیڈر گرفتار کر لئے گئے قادیان میں اعیان و اکابر کی خانہ تلاشیاں ایک لاکھ مسلمانوں کو دہشت زدہ کر کے نکال دینے کی کوشش لاہور 17 ستمبر: اطلاع موصول ہوئی ہے کہ قادیان کے ناظر اعلیٰ چوہدری فتح محمد سیال