تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 257
جلد اوّل 228 تاریخ احمدیت بھارت 3۔پھر اگلے دن (24 ستمبر کو ) درج ذیل خبر شائع کی:۔قادیان کے قریب ایک گاؤں پر۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کا قبضہ۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے قادیان پر حملہ شروع کر دیا لاہور 22 ستمبر۔قادیان سے پناہ گزینوں کو لانے والی ایک ٹرین پر بٹالہ اور قادیان کے درمیان حملہ کر دیا گیا۔اس ریل گاڑی کے ساتھ فوجی دستہ بھی تھا۔فوج نے گولی چلا دی جس سے حملہ آور بھاگ گئے۔جو اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ان سے معلوم ہوا ہے کہ۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) نے قادیان سے آدھ میل کے فاصلہ پر واقعہ منگل پر قبضہ کر لیا اور اب۔۔۔۔(مفسدہ پرداز ) دستے قادیان کے بیرونی محلوں پر حملے کر رہے ہیں۔“ -4 نوائے وقت“ نے 4 /اکتوبر کے پرچہ میں یہ خبر شائع کی کہ : مسلمان پناہ گزینوں کو قادیان سے پاکستان نہ آنے دیا گیا چارٹرک بٹالہ سے واپس لاہور بھیج دیئے گئے لاہور 2 اکتوبر: انجمن انصار المسلمین لاہور کے سکرٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل نیوی ڈیپارٹمنٹ کے چارٹرک اس محکمہ کے ملازمین کے رشتہ داروں کو لانے کے لئے قادیان گئے اور لاہور سے غیر مسلم پناہ گزین) امرتسر لے گئے۔یہاں سے انہوں نے دریافت کیا کہ آیا کوئی ایسے غیر مسلم پناہ گزین ہیں جو امرتسر سے بٹالہ یا قادیان جانے کے خواہاں ہوں۔لیکن یہاں ٹرک والوں کو بتایا گیا کہ ایسے کوئی پناہ گزین امرتسر میں موجود نہیں۔جب یہ ٹرک بٹالہ پہنچے تو انہیں قادیان نہ جانے دیا گیا اور وجہ یہ بتائی گئی کہ وہ اپنے ساتھ غیر مسلم پناہ گزین نہیں لائے علاوہ بریں چند دن تک قادیان جانے کی اجازت نہیں ہے۔ٹرکوں کو بالآخر نا کام لاہور واپس آنا پڑا اور تضیع اوقات کے علاوہ پٹرول بھی ضائع ہوا۔“ -5 پھر اسی اخبار نے لکھا: قادیان پر۔۔۔۔(مفسدہ پرداز ) غنڈوں کے حملے، فوج اور پولیس حملہ آوروں کو امداد دے رہی ہے، فوج نے سر محمد ظفر اللہ کا مکان خودلوٹا۔شہر میں تباہی کے آثار لاہور 8 اکتوبر : سیکرٹری انجمن انصار المسلمین نے ایک بیان میں کہا کہ قادیان کی تازہ ترین