تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 253
جلد اول 224 تاریخ احمدیت بھارت تلوار میں اور بغیر لائسنس کی بندوقیں لے کر گھومتے تھے۔اس وقت جو مسلمان کھیتوں میں چارہ کاٹنے کے لئے جاتے ہیں ان کو پولیس پکڑ لیتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ ہندوستان کے کھیت ہیں تم چارہ نہیں کاٹ سکتے۔شاید کل پولیس یہ کہہ کر قادیان میں جو مسلمان مقیم ہیں وہ ہندوستان میں ہیں اس لئے یہ سانس بھی نہیں لے سکتے تمام مسلمانوں کو ہلاک کر دے۔قادیان کے نوجوان ملٹری کے جبر و تشدد کے باوجود خوفزدہ نہیں۔وہ صرف اس بات کے خواہشمند ہیں کہ عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو یہاں سے نکال دیا جائے وہ خوب جانتے ہیں کہ اب وہ آہستہ آہستہ موت کے گھیرے میں آتے جاتے ہیں اور نہرو کی وہ حکومت جو کہتی تھی کہ کسی مسلمان کو مشرقی پنجاب سے نکلنے پر مجبور نہیں کیا جائے گاوہ قادیان کے مسلمانوں کو وہاں سے زبردستی نکلوانے اور انہیں تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔محکمہ حفاظت قادیان کے ماتحت کام کرنے والے نو جوان بعض اوقات چوبیس چوبیس گھنٹے کی ڈیوٹی ادا کرتے اور رات دن پہرہ دیتے ہیں۔گونیند اور بے آرامی کی وجہ سے ان کی صحت کمزور ہو چکی ہے مگر وہ موت کے ڈر سے بھاگنے کی بجائے موت سے مقابلہ کرنے پر آمادہ ہیں، وہاں کوئی ملٹری مسلمان نہیں ہے۔۔۔۔۔(غیر مسلم ) ملٹری اور۔۔۔۔پولیس انہیں ڈراتی دھمکاتی ہے۔۔۔۔۔(غیر مسلم) کیپٹن بھرا ہوا پستول ہاتھ میں پکڑے دہشت پھیلانے کے لئے ادھر اُدھر پھرتا رہتا ہے۔مغربی پنجاب کی حکومت اور پاکستان کے وزیر اعظم مسٹر لیاقت علی خان کو چاہئے کہ وہاں فوراً مسلمان ملٹری بھیجی جائے اور ادھر پیشل ٹرینیں چلائی جائیں۔ٹرینوں کے ساتھ بھی کافی مسلمان ملٹری ہونی چاہیئے۔ڈرائیور بھی مسلمان ہوں۔کیونکہ۔۔۔۔۔(غیر مسلم ) ڈرائیور کو ملے یا پانی کا بہانہ کر کے انجن کو گاڑی سے الگ کر لیتے ہیں اور مسلح جتھے ٹرین پر حملہ کر دیتے ہیں۔ایک ٹرین کے ساتھ کم از کم دو انجمن ایک کرین اور پڑی جوڑنے کا سامان اور چند فٹ ضرور ساتھ ہونے چاہئیں کیونکہ خفیہ طور پر ایسی سازش کا انکشاف ہو چکا ہے کہ قادیان سے اگر کوئی ٹرین چلی تو۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں نے ) اس کو لوٹنے اور تباہ کر دینے کا پورا تہیہ کیا ہوا ہے۔پاکستان گورنمنٹ حالات کا مقابلہ کرنے اور پناہ گزینوں ، عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو قادیان سے نکالنے کا فوری بندو بست کرے۔“ 5- اخبار احسان نے اسی اشاعت میں ” قادیان کے پچاس ہزار مسلمانوں کو بچاؤ کے عنوان سے حسب ذیل نوٹ شائع کیا:۔