تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 247
جلد اوّل 218 تاریخ احمدیت بھارت نازل ہو چکا ہے۔آٹے کی چکیاں نہ چلنے کی وجہ سے شدید مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ظلم و ستم کا دور قادیان کے اردگرد چاروں طرف سکھ ہی سکھ آباد ہے۔۔۔۔۔پولیس اور۔۔۔(غیر مسلم ) ملٹری کے ظلم و ستم انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔وہاں جو ٹرک جاتے ہیں۔ملٹری کپتان ان کے چلنے میں دیر کراتا ہے تا کہ اندھیرا ہو جائے اور۔۔۔۔(مفسده پردازوں) کے جتھوں کو ان پر حملہ آور ہونے کا موقعہ مل سکے۔ملٹری کے سپاہی شرابیں پی کر قادیان میں پھرتے ہیں اور پناہ گزینوں کی لڑکیاں اٹھا کر لے جاتے ہیں جن میں سے بعض کو واپس لایا گیا ہے۔خاکروبوں کو دھمکی 29 ستمبر کی رات کو پولیس نے خاکروبوں کو دھمکی دی کہ اگر تم نے مسلمانوں کے مکانوں کی صفائی کا کام نہ چھوڑا تو ہم تمہارے ساتھ بہت بُرا سلوک کریں گے۔نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ قادیان چاروں طرف سے گھیرے میں آیا ہوا ہے اور اس ماحول میں رہتے ہوئے بھی آدمی کا دل گھبرانے لگ جاتا ہے اور اس پر موت کا ہیبت ناک احساس طاری ہو جاتا ہے۔اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ قادیان کا مسئلہ مغربی پنجاب کی حکومت براہ راست اپنے ہاتھ میں لے۔عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کا اخراج بہت ضروری ہے۔پہرہ دیا جا رہا ہے نوجوان با قاعدہ پہرہ دے رہے ہیں۔مگر ہم پاکستان کے وزیر دفاع سے پر زور درخواست کرتے ہیں کہ اب بالکل دیر نہ کریں اور قادیان میں تھوڑی بہت مسلمان ملٹری ضرور بھجوادیں۔مغربی پنجاب میں تو سکھوں کے گوردواروں اور ہندوؤں کے مندروں اور ان کے کالجوں کی حفاظت کے لئے بھی گور کھے سپاہی مقرر ہیں۔کیا قادیان کے ایک لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کی جانوں کی حفاظت کے لئے چند مسلمان فوجی بھی نہیں بھیجے جا سکتے۔“ 66 7 - اخبار ”زمیندار ( 11 / اکتوبر 1947ء) میں یہ خبر شائع ہوئی:۔-7 قادیان کے تمام حصے صحرا کا منظر پیش کر رہے ہیں ہندوستانی فوج کے چار بڑے افسروں کا دورہ کے بعد بیان لاہور 9 اکتوبر : کل صبح ہندوستانی فوج کے ایک بڑے افسر نے مع تین بریگیڈیرز کے قادیان کا