تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 1 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 1

تاریخ احمدیت بھارت جلد اول باب اول تاریخ احمدیت بھارت بعد از تقسیم ملک حضرت مسیح موعود کے مختصر خاندانی حالات اللہ تعالیٰ نے سورۃ الجمعہ آیت 4 میں سیدنا حضرت محمد مصطفی اصلی تم کو خبر دی تھی کہ آپ کے ایک ظل کامل کا ظہور ” آخرین“ میں ہوگا۔جو آپ کی بعثت ثانیہ کا مظہر اتم ہوگا جیسا کہ قرآن کریم میں فرمایا۔وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ( سورة الجمعة آيت نمبر 4 ) ( یعنی ان کے سوا ایک دوسری قوم میں بھی وہ اسے بھیجے گا جو ابھی تک ان سے ملی نہیں ) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضور سے پوچھا یہ کون لوگ ہیں جو درجہ تو صحابہ کا رکھتے ہیں لیکن ابھی ان میں شامل نہیں ہوئے۔حضور نے اس سوال کا جواب نہ دیا۔اس آدمی نے تین دفعہ یہی سوال دہرایا۔راوی کہتے ہیں کہ حضرت سلمان فارسی ہم میں بیٹھے تھے۔آنحضرت سی ایم نے اپنا ہاتھ ان کے کندھے پر رکھا اور فرمایا اگر ایمان ثریا کے پاس بھی پہنچ گیا یعنی زمین میں سے اُٹھ گیا تو ان میں سے کچھ لوگ اس کو واپس لے آئیں گے۔ایک دوسری حدیث میں ذکر ہے کہ (الف) لَوْ كَانَ الدِّينُ عِنْدَ القُرَيَّا لَذَهَبَ بِهِ رَجُلٌ مِنْ فَارِسَ أَوْ قَالَ مِنْ أَبْنَاءِ فَارِسَ حتَّى يَتَنَاوَلَة (1) یعنی ایمان اگر کسی زمانے میں ثریا (ستارے) تک بھی پہنچ گیا تو اہل فارس میں ایک مرد اس کو واپس لے آئے گا۔اس حدیث سے واضح ہے کہ آنے والے مسیح موعود و مہدی معہود کا فارسی الاصل ہونا ازل سے مقدر تھا۔دوسری طرف آنحضرت نے اسی مسیح موعود و مہدی معہود کے بارے میں یہ بھی خبر دی تھی کہ (ب) إِذْ بَعَثَ اللَّهُ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ فينزل عِنْدَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ شَرْقِيَ دِمَشْقَ (2) یعنی اللہ تعالی مثیل مسیح ابن مریم کو مشق کے مشرقی جانب کسی ابھی علاقہ میں بھیجے گا۔اور وہ ایک