تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page xx of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page xx

تاریخ احمدیت بھارت XV جلد اول سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ارشاد موصول ہونے پر محترم ناظر صاحب اعلیٰ قادیان نے مورخہ 22 مئی 2010 کو شعبہ تاریخ احمدیت کے تعلق سے ایک رپورٹ تیار کر کے بھجوائی جس میں شعبہ تاریخ احمدیت کے مربی کے لئے مکرم مامون الرشید صاحب تبریز مربی سلسله ( سابق اُستاد جامعہ احمدیہ قادیان) کا نام بھجوایا گیا۔شعبہ تاریخ احمدیت کا بجٹ تجویز کر کے بھجوایا گیا۔نیز شعبہ تاریخ کے دفتر کے لئے جدید مرکزی لائبریری کی بلڈنگ میں ایک کمرہ مختص کرنے اور ضروری فرنیچر لائبریری سے ہی مہیا کرنے کی سفارش کی گئی۔جسے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت منظور فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا یہ ارشا وزیر ریزولیوشن نمبر 63-خ/10-05-26 صدر انجمن احمد یہ قادیان میں ریکارڈ ہوا۔اور مورخہ 20 جون 2010 ء سے شعبہ تاریخ احمدیت قادیان میں کام کا آغاز ہوا۔شعبہ تاریخ احمدیت قادیان کے قیام کے اغراض و مقاصد الف۔شعبہ تاریخ احمدیت قادیان کے اغراض و مقاصد میں سے سب سے اول یہ ھیکہ تقسیم ملک سے اب تک کے بھارت کے حالات جمع کر کے مرتب کئے جائیں۔قادیان کے ابتدائی حالات درویشان قادیان کی قربانیاں اور خلافت ثانیہ کے دور سے اب تک ہندوستان کی جماعتوں کے درجہ بدرجہ استحکام اور ترقیات کا ذکر ہو۔ب شعبہ تاریخ احمدیت قادیان کے قیام کا دوسرا مقصد یہ ہے کہ اسکو ایسا دفتر بنایا جائے۔جہاں سے ہر قسم کا تاریخی ریکارڈ حسب ضرورت مل سکے۔ج۔ایک اور مقصد اس شعبہ کے قیام کا صحابہ کرام کے حالات جمع کرنا اور ان کی قبور کی تلاش کا ہے۔و۔شعبہ تاریخ احمدیت قادیان کے قیام کے مقاصد میں سے یہ بھی ہے کہ ہندوستان کی لائبریریوں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کے اخبارات۔رسائل و گشب کو جن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور جماعت احمدیہ کے بارہ میں مثبت یا منفی رنگ میں اشاعت ہوئی ہو تلاش کیا جائے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کے پیش نظر شعبہ ھذا کے مربیان کو دورہ پر بھجوایا جاتا ہے۔تا کہ ہندوستان کی لائبریریوں سے ایسے اخبارات و رسائل اور کتب حاصل کی جاسکیں۔اس