تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 165
تاریخ احمدیت بھارت 149 جلد اوّل پردازوں) نے دھمکیاں دیں کہ سڑروعہ کو لڑائی کے بغیر کھالی کر دو ورنہ قتل و غارت کے علاوہ عورتوں کی بھی بے عزتی کی جائے گی۔مگر مسلمانوں نے۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے صاف انکار کر دیا جس پر دن کے دو بجے گاؤں کے باہر دست بدست لڑائی شروع ہوگئی۔مشرقی درے پر ہندو گوجروں نے حملہ کیا تھا۔جب ایک کو ٹھے سے ان پر گولیاں برسنا شروع ہوئیں تو ان کے پاؤں اکھڑ گئے اور وہ بھاگ نکلے۔اس موقعہ پر صوبیدار عبد المجید خاں احمدی پنشنر اور چوہدری عبد الحکیم خاں احمدی نے شجاعت اور بہادری کے شاندار کار ہائے نمایاں دکھائے۔وہ اپنا درہ چھوڑ کر دوسرے غیر محفوظ دروں کی طرف بھی جا کر فائر کرتے اور پھر اپنا دڑہ بھی سنبھال لیتے تھے۔شام کے پانچ بجے ہونگے کہ اس وقت اگر چہ صرف چودہ گولیاں باقی رہ گئی تھیں مگر ابھی تک۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کو گاؤں کے اندر داخل نہیں ہونے دیا تھا۔اسی اثناء میں اللہ تعالیٰ نے اچانک اس طرح مدد فرمائی کہ تین فوجی مسلمان اپنا ایک فوجی ٹرک لے کر وہاں آنکلے اور انہوں نے۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں ) کو حملہ آور دیکھتے ہی گولیاں چلانی شروع کر دیں جس سے۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) میں سخت بھا گڑ بچ گئی اور 21 / ہزار۔۔۔۔(مفسدہ پرداز ) بھاگ نکلا اور آگ لگانے کے لئے تیل کے پیسے جو ہمراہ لائے تھے وہ سڑوعہ والوں کے ہاتھ لگے۔اس طرح عین آخری وقت پر اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی تائید و نصرت فرما کر اہل سڑروعہ کی خواتین کی عزت و عصمت کو محفوظ فرما دیا۔بعض مستورات نے اس جنگ میں لڑنے والے مردوں کو پانی پلانے کا کام کیا۔سروعہ کے سترہ مسلمان جن میں چوہدری احمد خاں صاحب ولد بڈھے خاں صاحب اللہ بخش صاحب تیلی، احمد علی خاں صاحب وٹرنری انسپکٹر پنشنز جیسے مخلص احمدی بھی تھے داد شجاعت دیتے ہوئے شہید ہوئے۔دوسری طرف۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کے چھ سو دس مرد کام آئے۔مسلمانان سر وعہ اس معرکہ کے دوسرے روز اسی فوجی ٹرک کی امداد سے گڑھ شنکر میں جا پناہ گزیں ہوئے جہاں سے بالآخر پاکستان میں ہجرت کر آئے۔“ (39) حوالدار ماسٹر عبدالمنان صاحب ولد مولا بخش صاحب آف سٹروعہ جو اس وقت راجپوت رجمنٹ نمبر 2/7 گورنمنٹ آف انڈیا / برطانیہ میں تھے اور یہ رجمنٹ جالندھر کینٹ میں تعینات تھی۔دراصل حملہ کے وقت موصوف اپنے گاؤں اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ ملٹری ٹرکوں کو لیکر پہنچے اور عین وقت پر پہنچے تھے۔موصوف بیان کرتے ہیں :۔